ہائے رے ڈیزل !
2 جولائی 2008تیل برآمد کرنے والے ممالک نے گزشتہ دنوں جب تیل کی پیداوارمیں اضافے کا اعلان کیا توتوقع یہی کی جا رہی تھی کہ اب تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ لیکن اس کے برعکس تیل کی قیمتیں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وینزویلا کے صدر Hugo Chavez کی وہ بات یاد آتی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس موسم گرما میں تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔ اگر ان کی یہ بات سچ ثابت ہو جاتی ہے تو دنیا بھر میں احتجاج کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
اسپین، فرانس، برطانیہ اوردنیا کے متعدد ممالک کی طرح اب بھارت کےٹرک کنٹریکٹرز نے بھی ملگ گیر ہڑتال شروع کر دی ہے۔ جس سے بھارت میں مہنگائی کے مارے غریب افراد کی زندگی اور مشکل ہو گئی ہے۔ ٹرک کنٹریکٹرز کو نہ صرف ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اعتراض ہے بلکہ بڑھتا ہوا ٹول ٹیکس بھی ان کو پریشان کئے ہوئے ہے۔