1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاروی طوفان ٹیکساس کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد لاغر ہو گیا

عابد حسین
26 اگست 2017

کیٹگری چار کا شدید طوفان امریکی ریاست ٹیکساس کی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔ اس کے ہمراہ تیز رفتار جھکڑ اور موسلا دھار بارش بھی تھی۔ اب اس طوفان کی قوت میں غیرمعمولی کمی واقع ہو گئی ہے۔

USA Hurrikan Harvey in Texas
تصویر: Reuters/A. Latif

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاروی طوفان اب اس طوفان کی قوت میں غیرمعمولی کمی واقع ہو گئی ہے اور کیٹگری ایک کا طوفان بن کر رہ گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں یہ معمول کے ٹراپیکل طوفان کی حیثیت اختیار کر لے گا۔

میتھیو طوفان بھوت ہے، گورنر فلوریڈا رک اسکاٹ

چین: ہولناک سمندری طوفان، ایک ملین افراد کا انخلاء

بنگلہ دیش میں سمندری طوفان، سینکڑوں گھر تباہ

سمندری طوفان ’نیلوفر‘ آج پاکستانی ساحلوں سے ٹکرائے گا

ہاروی گزشتہ بارہ برسوں کے دوران امریکی ساحلوں سے ٹکرانے والا طاقتور ترین طوفان ہے۔ سن 2005 کے ولما طوفان کے ٹکرانے کے بعد ہاروی طوفان کے ساتھ تیز رفتار جھکڑوں کی رفتار 215 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ سب سے پہلے یہ کارپس کرسٹی کے مقام پر کیٹگری چار کے طوفان کے طور پر ٹکرایا اور اس کے عقب میں آنے والے طوفانی حصے نے راک پوٹ کے مقام کو اپنے جھکڑوں اور تیز رفتار بارش کی لپیٹ میں لے لیا۔

ہاروی طوفان کے ساتھ زوردار جھکڑ اور موسلا دھار بارش بھی تھیتصویر: Reuters/A. Latif

ٹیکساس کے ساتھ جڑے خلیج میکسیکو میں سمندری لہروں کی بلندی تیرہ فٹ تک ریکارڈ کی گئی جب کہ 90 سینٹی میٹر تک بارش نے کارپس کرسٹی، راک پورٹ اور اِن کے ملحقہ علاقوں میں جل تھل کر دیا۔ ان علاقوں میں کئی عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔ چار لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔

بھارت میں سمندری طوفان ’وردھا‘

01:29

This browser does not support the video element.

ہاروی کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں نے بے شمار درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیا۔ اس وقت ہاروی طوفان کی قوت خاصی کم ہو گئی ہے اور اب اسے کیٹگری ایک کا طوفان قرار دیا گیا ہے۔ ابھی تک ساحلی علاقوں میں مجموعی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

کئی نشیبی مقامات پر انتہائی زیادہ پانی کھڑا ہے۔ اس سلسلے میں تخمینہ لگانے کا سلسلہ پرسوں پیر 28 اگست سے شروع ہو گا۔ کیونکہ ویک اینڈ پر صرف ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے والا عملہ ہی اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ اس ایمرجنسی کے لیے ایک ہزار اضافی محافظوں کو متعین کیا گیا تھا۔

ٹیکساس کے گورنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے منصبِ صدارت کے پہلے سمندری طرفان کے ٹکرانے پر ٹویٹ کیا کہ حکومتی امداد متاثرین کے لیے وقف کر دی جائے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں