1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہالینڈ: ایمسٹرڈیم میں ’چاقو حملے‘ کے بعد خوف و ہراس

31 اگست 2018

ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں چاقو سے مسلح ایک شخص کے حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کر دیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Niederlande, Amsterdam: Polizeieinsatz am Hauptbahnhof
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Furtula

 نیوز ایجنسی اے ایف پی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کی دوپہر کے وقت فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد پولیس نے ایمسٹرڈیم کے انتہائی مصروف ریلوے اسٹیشن کو خالی کرا لیا۔ اس وقت وہاں ہزاروں مسافر اور سیاح موجود تھے۔

ڈچ پولیس نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، ’’ایمسٹرڈیم مرکزی اسٹیشن پر خنجر سے حملہ کیے جانے کے واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص پر گولی چلائی۔‘‘

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا یہ منظم دہشت گردی کا واقعہ ہے، تاہم مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے کی تفتیش میں تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھا جا رہا ہے۔

پولیس نے اب تک دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ دونوں افراد چاقو لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور سمیت تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ امر بھی اہم ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران ہالینڈ کے پڑوسی ممالک میں تو دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہوتے رہے ہیں لیکن اس دوران ہالینڈ میں ایسا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔

تاہم ایسی رپورٹیں سامنے آنے کے بعد کہ پڑوسی یورپی ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افراد ممکنہ طور پر ہالینڈ میں بھی داخل ہوئے تھے، ڈچ سکیورٹی ادارے اس یورپی ملک میں بھی دہشت گردانہ حملوں کے خطرے پر زور دیتے رہے ہیں۔

ش ح / ع ب /  خبر رساں ادارے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں