کرک ڈگلس فلمی صنعت کے ایک لیجنڈ ستارے کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے ہالی وڈ میں رائج نظام کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اپنی فلمیں خود تیار کرنے کو ترجیح دی۔ فلمی صنعت ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔
اشتہار
کرک ڈگلس ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے کا شکار ہوئے اور بچ گئے اور فالج کا ایک حملہ بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکا۔ اس کے علاوہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران انہیں کئی دیگر حادثوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان واقعات کو دیکھتے ہوئے کہا جاتا تھا کہ شاید کرک ڈگلس ہمیشہ زندہ رہیں گے اور وہ ابدی ہیں۔ لیکن اب وہ 103برس کی عمر میں بیورلی ہلز میں انتقال کر گئے ہیں۔ اپنے والد کے انتقال کی خبر ان کے ادکار بیٹے مائیکل ڈگلس نے فیس بک کے ذریعے عام کی۔
کرک ڈگلس نو دسمبر 1916ء کو ایمسٹرڈیم میں پیدا ہوئے تھے، جو امریکی ریاست نیو یارک میں ایک صنعتی شہر ہے۔ ایسُور ڈانیئیلووچ ڈیمسکی کے طور پر ان کی پرورش ایک یہودی روسی گھرانے میں ہوئے تھی۔ ان کے والدین کا تعلق بیلا روس سے تھا، جو ترک وطن کر کے امریکا میں آباد ہو گیا تھا۔ ان کے والدین پڑھنا لکھنا بھی نہیں جانتے تھے۔ ڈگلس بچپن سے ہی بہت پر عزم تھے۔ ان کی والدہ نے اس سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا،'' ایک یہودی ہونے کی وجہ سے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تمہیں دوسروں سے دوگنا زیادہ بہتر ہونا پڑے گا۔‘‘
اتفاق سے ہالی وڈ
اس اتفاق کا نام لورن بیکیل ہے، جو کرک کے طالب عالمی کے زمانے کی ایک دوست تھیں۔ بیکیل نے ایک مرتبہ پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے لکھا،'' ایک نوجوان اداکار کے طور پر وہ مجھے بہت پسند آیا۔ وہ بہت ہی جاذب نظر تھا، سنہرے بال، نیلی آنکھیں، ٹھوڑی میں ڈمپل یا گڑھا اور سب سے بڑی بات انتہائی باصلاحیت۔‘‘
غیر معمولی اداکار
اس نوجوان اداکار کو پسند کیا گیا۔ ہالی ڈو کے ہدایتکار ہال بی والس ہمیشہ ابھرتے ہوئے اداکاروں کی تلاش میں رہتے تھے اور انہوں نے کرک ڈگلس کو سات سالہ معاہدے کی پیشکش کی مگر ڈگلس نے اسے'غلامانہ معاہدہ‘ کہتے ہوئے رد کر دیا۔ تاہم انہوں نے 1947ء میں بی والس کی فلم'آئی والک الون‘ میں کام کیا، جس میں ان کے ساتھ برٹ لنکاسٹر نے بھی کردار ادا کیا تھا۔ لنکاسٹر ہالی وڈ میں ان کے واحد دوست تھے۔
انہوں نے ہدایتکاری کے بھی جوہر دکھائے۔ چھ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے تقریباً ایک سو فلموں میں کام کیا اور انہیں آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
کرک ڈگلس نے دو شادیاں کیں۔ انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ آنے بائڈنز کے ساتھ 1954ء میں شادی کی تھی اور ان کے ساتھ وہ پینسٹھ برس تک رہے۔
ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلمیں
مارول کی فلم ’ بلیک پینتھر‘ حال ہی میں باکس آفس پر کامیاب ہونے والی دنیا کی دس چوٹی کی فلموں میں شمار ہوئی ہے۔ دیکھیے وہ کون سی دیگر فلمیں ہیں، جو اس فہرست میں شامل ہیں۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Saxon
اوتار:
ہدایت کار جیمز کیمرون کی سن 2009 میں ریلیز کی گئی فلم ’اوتار‘، 2.79 بلین ڈالرکےانتہائی بڑے بزنس کے ساتھ کامیاب ترین فلموں میں سر فہرست ہے۔
تصویر: AP
ٹائٹینک
جیمز کیمرون کی ہی ہدایت کاری میں سن 1997 میں بننے والی فلم ٹائٹینک نے اپنے وقت میں کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ 20 سال قبل ریلیز ہونے والی یہ فلم اب تک 2.2 بلین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔
تصویر: AP/Paramount Pictures
سٹار وارز سیون: دی فورس اویکنینگ
سٹار وارز کے فلمی سلسلے کی ساتویں کڑی سن 2015 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اپنی ریلیز سے قبل ہی کی جانے والی زور دار اشتہاری مہمات کے باعث یہ لوگوں کی انتہائی دلچسپی کا باعث بنی۔ اس نتیجے میں اس فلم نے 2.06 بلین ڈالر کا کامیاب بزنس کیا۔
تصویر: Disney/Lucasfilm
جراسک ورلڈ
سن 2015 میں ہی معروف ہدایت کار اسٹیون شپیل برگ کی 1993 میں ریلیز کی گئی شہرہ آفاق فلم ’جراسک پارک‘ کا سیکوئل، ’جراسک ورلڈُ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا۔ اس فلم نے باکس آفس پر 1.7 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
تصویر: picture alliance/AP Photo/C. Zlotnick
دی ایوینجرز
مارول کامکس کے دوبڑے ناموں، ’کیپٹن امریکا‘ اور’ دی ہلک‘ کو ایک فلم کے لیے جمع کیا گیا اور سپر ہیرو ایکشن فلم ’دی ایوینجرز‘ ریلیز کی گئی۔ شائقین کی جانب سے اسے خاصی پذیرائی ملی اور فلم نے 1.5 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
تصویر: picture-alliance/Everett Collection/Walt Disney Studios Motion Pictures
فیوریس سیون
فلم ’فاسٹ اینڈ دی فیوریس‘ فلمی سلسلے کی ساتویں کڑی’ فیوریس سیون ‘ سن 2015 میں ریلیز ہوئی اور 1.52 بلین ڈالر کا بزنس کر گئی۔
تصویر: picture-alliance/Universal Pictures
دی ایوینجرز: ایج آف الٹران
سن 2015 میں ’دی ایوینجرز‘ سیریز کی ایک اور فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی، جس نے اب تک 1.4 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
تصویر: picture alliance/dpa/Jay Maidment/Marvel
ہیری پورٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز، پارٹ ٹو
جادو اور تخیل پر مبنی کتاب ہیری پورٹر پر بنائی جانے والی فلموں کا آخری حصہ، ہیری پورٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز، پارٹ ٹو کو مداحوں نے بے حد سراہا جس کی بدولت فلم نے باکس آفس پر 1.34 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
تصویر: picture-alliance/Itar-Tass
سٹار وارز: دی لاسٹ جیڈآئی
سٹار وارز فلم سیریز کی اس فلم نے باکس آفس پر 1.32 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
تصویر: picture-alliance/dpa
بلیک پینتھر
سن 2018 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم فروری میں اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک 1.28 بلین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ اس فلم کی کامیابی نے ڈزنی کی انتہائی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’فروزن‘ کو ایک نمبر نیچے دھکیلتے ہوئے اس فہرست میں دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔