1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہرنائی: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 12 مزدور ہلاک

20 مارچ 2024

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کے مقام پر کوئلے کی کان میں دب کر 12 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Pakistan Kohlemine Minenarbeiter
تصویر: Saadeqa Khan/DW

 پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر ہرنائی می‍ں کوئلے کی ایک کان گیس بھر جانے کے باعث منہدم ہوگئی۔ اس واقعے کے نتیجے میں 12 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔  پاکستان دنیا بھر میں کان کنی کے حوالے سے غیر محفوظ ترین ممالک م‍ی‍‍‍ں شمار ہوتا ہے جہاں اس طرح کے کئی واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقع منگل کی شب اس وقت پیش آیا، جب دو درجن سے زائد مزدور اس کان میں کئی میٹر کی گہرائی میں کام کر رہے تھے۔

صوبائی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سے منسلک محمد احمر کے مطابق امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملبے سے 12 افراد کو زندہ نکال لیا۔

بلوچستان میں کوئلے کی کانیں اور جان پر کھیلتے کان کن

03:02

This browser does not support the video element.

صنعتی مزدوروں کی عالمی تنظیم انڈسٹری آل گلوبل یونین کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں کوئلے کی کانوں کے اندر گیس کے دھماکے اور حادثات معمول کی بات ہیں۔ اسی لیے ان کانوں کو 'بلیک ڈیتھ ہولز' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان حادثات میں ہر سال سینکڑوں مزدور اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔

آل پاکستان مائنز ایسوسی ایشن کے مطابق کوئلے کی کان کنی انتہائی خطرناک حالات میں کسی حفاظتی سامان، مناسب تربیت، لائف انشورنس اور ریسکیو کے  بغیر کی جارہی ہے، جو ان حادثات کا سبب بن رہی ہے۔

ر ب/ ش ر (ڈی پی اے)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں