1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہر پانچواں جرمن شہری، ٹیٹو کا حامل

17 جولائی 2022

ایک تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ہر پانچویں جرمن شہری نے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوا رکھا ہے۔ یہ سروے رائے عامہ کے جائزے کے ادارے یو گو نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی معرفت سے کیا ہے۔

Tätowierungen in Deutschland
تصویر: Frank May/picture alliance

جرمنی میں کرائے گئے ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر پانچویں جرمن باشندے نے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوا رکھا ہے۔ اس سروے کے نتائج کے مطابق 21 فیصد جرمن باشندوں نے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے کی تصدیق کی جب کہ 76 فیصد نے اس بابت 'نہ‘ کہا۔ سروے کے مطابق تین فیصد افراد ایسے تھے، جنہوں نے اس کا جواب دینے سے احتراز کیا۔

پاکستان میں تبدیلیٴ جنس کے کامیاب آپریشنز

افغان خاتون دھمکیوں کے باوجود ٹیٹو بنانے میں مصروف

اس سروے میں شامل 27 فیصد افراد نے جس پر ٹیٹوز کو 'بے حد دلکش‘ قرار دیا جب کہ بیس فیصد نے انہیں 'بالکل بھی خوب صورت نہیں‘ کہا۔ سروے میں بارہ فیصد ایسے افراد تھے جن کے مطابق ٹیٹوز 'بہت خوبصورت نہیں‘۔ اس سروے میں 36 فیصد افراد نے کہا کہ بعض اوقات انہیں ٹیٹوز دیکھنا اچھا اور بعض اوقات برا لگتا ہے۔

اس سروے کے مطابق خواتین کو ٹیٹوز مردوں کے مقابلے میں زیادہ پسند آتے ہیں۔ سروے میں 32 فیصد خواتین اور 21 فیصد مردوں نے ٹیٹوز کو 'خوب صورت‘ قرار دیا۔

ٹیٹو بناتی افغان خاتون

03:25

This browser does not support the video element.

نوجوانوں میں ٹیٹوز کی پسندیدگی کی شرح دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس سروے میں شامل 18 تا 25 برس کی عمر کے 43 فیصد افراد نے انہیں 'بے حد خوب صورت' یا 'خوب صورت‘ کہا۔ اس سروے میں دو ہزار بیالیس افراد کی رائے شامل کی گئی ہے جو 14 تا 16 جون جمع کی گئی۔ اس سروے میں 18 برس یا اس سے زائد عمر کے جرمن باشندوں کو شامل کیا گیا تھا۔

ع ت، ک م (ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں