1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہسپانوی خواتین نے اولین فٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا

20 اگست 2023

ہسپانوی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم نے انگلش عورتوں کی قومی ٹیم کو شکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ سڈنی میں اتوار کو کھیلے گئے اس فائنل میچ کا واحد گول کارمونو نے انتیسویں منٹ میں تئیس سالہ اولگا کارمونو نے کیا۔

FIFA Fußball Frauen-WM | Finale Spanien vs England
تصویر: Catherine Ivill/Getty Images

اتوار کے دن سڈنی میں منعقد کیے گئے اس فائنل میچ کو دیکھنے کی خاطر 75 ہزار شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ اسپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

اسی لیے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے اس آخری میچ کو تاریخی قرار دیا جا رہا تھا کیونکہ جو بھی جیت حاصل کرتا، وہ پہلی مرتبہ اس ٹائٹل کو اپنے نام کرتا۔ انگلش خواتین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہسپانوی کھلاڑیوں کا دفاع زبردست ثابت ہوا۔

خواتین کا فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ شروع

’ایرانی خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی‘

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے اس عالمی کپ کے فائنل میں واحد گول تئیس سالہ ہسپانوی اسٹار اولگا کارمونو نے کیا۔ انتیسویں منٹ میں ہوئے اس گول کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ میں متعدد حملے کیے لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

خواتین کے 9 ویں ورلڈ کپ کی بہترین کھلاڑی ہسپانوی اٹیکنگ مڈ فیلڈر ایتانہ بونماتی (درمیان) کو قرار دیا گیاتصویر: Charlotte Wilson/Offside Sports Photography/IMAGO

خواتین کے9 ویں ورلڈ کپ کی بہترین کھلاڑی ہسپانوی اٹیکنگ مڈ فیلڈر ایتانہ بونماتی کو قرار دیا گیا جبکہ بہترین گول کیپر کا انعام انگلش پلیئر ماری ایرپس کے حصے میں آیا۔ سلمیٰ پارالیولی کو بہترین  نوجوان پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گزشتہ روز سویڈن نے اس عالمی کپ کے شریک میزبان ملک آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ ویمنز ورلڈ کا اگلا ایڈیشن سن 2027 میں منعقد کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے اور مئی 2024 میں 74 ویں فیفا کانگریس کے دوران اعلان کیا جائے گا کہ اگلا ویمنز ورلڈ کپ کس ملک میں منعقد کیا جائے گا۔

ع ب / ش ر (خبر رساں ادارے)

پاکستان کی اولین خاتون فیفا ریفری

03:44

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں