1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ

28 اپریل 2024

مسالے بنانے والی بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ نے کہا ہے کہ اس کی مصںوعات محفوظ ہیں اور کمپنی کو ہانگ کانگ یا سنگاپور کے حکام یا ریگولیٹرز سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

Gewürze und Kräuter
تصویر: Oksana Shufrych/Zoonar/picture alliance

بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تمام تر مصنوعات استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔ مسالے بنانے والی اس مشہور کمپنی کے بارے میں ایسی خبریں  ہیں کہ اس کے کچھ مسالوں میں ایسے کیمیکلز کی موجودگی کا پتہ چلا ہے، جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

ہانگ کانگ نے رواں ماہ ہی ایم ڈی ایچ کے تین مسالوں جبکہ ایوسٹ کمپنی کی ایک پراڈکٹ کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے اس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سنگاپور نے بھی ایورسٹ مسالہ جات کو دوکانوں سے اٹھوانے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان مسالہ جات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان میں ایتھلین آکسائیڈ کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے، جو انسانی صحت کے مضر ہے۔ اس کے طویل المدتی استعمال سے کیسنر کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

ایم ڈی ایم نے البتہ کہا ہے کہ وہ ایتھلین آکسائیڈ کا استعمال کرتے ہی نہیں ہیں، ''ہم اپنے کسٹمرز اور صارفین کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم سٹورنگ، پراسیسنگ اور پیکنگ کے دوران اپنے مسالوں میں ایتھلین آکسائیڈ کا استعمال کرتے ہی نہیں ہیں۔‘‘

مضر صحت چکنائی کا استعمال، پاکستان سرفہرست ممالک میں شامل

کھانے کی 5 چیزیں جو دوبارہ گرم کرنے سے زہریلی ہو سکتی ہیں

خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی مصنوعات کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دونوں کمپنیاں بھارت کے علاوہ دیگر ایشائی ممالک، یورپ، اور امریکہ میں بھی انتہائی مقبول ہیں۔

سنگاپور اور ہانگ کانگ کی طرف سے شکایات کے بعد بھارت میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) نے بھی ان کمپنیوں کی پراڈکٹس کا معیار چیک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں تیار کردہ مسالوں کی نگرانی کرنے والے بورڈ نے بتایا ہے کہ ایم ڈٰی ایچ اور ایورسٹ کے پلانٹس کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے اور ان کی مصنوعات کے معیار سے متعلق مسائل کی  'بنیادی جڑ‘ تک پہنچنے کے لیے ان کمپنیوں کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

ایم ڈی ایچ نے کہا ہے کہ سنگاپور یا ہانگ کانگ کی طرف سے متعلقہ بھارتی حکام کو نہ تو کوئی ٹیسٹ رپورٹ ارسال کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی کمیونیکشن کی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایورسٹ کمپنی نے بھی کہا ہے کہ اس کے مسالے مضر صحت نہیں ہیں۔

ایتھلین آکسائیڈ کیا ہے؟

ایتھیلین آکسائیڈ کسی حد تک میٹھی بو کی حامل ایک آتش گیر گیس ہے، جو پانی میں آسانی سے گھل جاتی ہے۔ ایتھیلین آکسائیڈ ایک انسانی ساختہ کیمیکل ہے۔

زرعی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کی خاطر اس کی انتہائی معمولی سی مقدار استعمال کی جاتی ہے تاکہ کیڑوں کے حملے سے بچا جا سکے۔

ہسپتالوں میں طبی سامان کو جراثیم سے صاف کرنے کے لیے بھی اس کی بہت کم مقدار استعمال کی جاتی ہے۔

اسے کیڑے مار ادویات بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیمیکل کی اسی خصوصیت کی وجہ سے پیک مسالوں کو دیر تک محفوظ رکھنے کے اس کی انتہائی معمولی مقدار استعمال کی جاتی ہے، جو مسالوں کو پھپھوندی اور کیڑے سے بچاتی ہے۔

 

ع ب/ م ا (روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں