عید الاضحیٰ پر ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ریلیز ہو رہی ہے جس میں وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر کے طور پر بھی موجود ہیں۔ ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اس عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں لوگوں کو سینما کی طرف واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ ڈی ڈبلیو کی نمائندہ کوکب جہاں نے ہمایوں سعید سے ان کی نئی فلم اور پاکستانی فلم انڈسٹری کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی۔