1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہم جنس پرستوں کی سب سے بڑی پریڈ

7 جون 2010

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ہونے والی ہم جنس پرستوں کی اس پریڈ میں منتظمین کے مطابق لگ بھگ 30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

تصویر: AP

اتوار چھ جون کو ہونے والی ہم جنس پرستوں اور ان کے حامیوں کی اس سالانہ پریڈ میں شامل لاکھوں افراد کے رنگا رنگ ملبوسات اور خوبصورتی سے سجائے گئے فلوٹس سے ساؤپالو کی سڑکیں حسین نظارہ پیش کررہی تھیں۔ روشن نیلے آسمان کے نیچے ٹیکنو میوزک کی حسین دھنوں کے درمیان فلوٹس پر رنگا رنگ لباس زیب تن کئے لوگ خوبصورت رقص میں مصروف نظرآئے۔

پریڈ کے منتظمین اسی برس اکتوبر میں برازیل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران ہم جنس پرستی کا معاملہ سیاسی ایجنڈے میں شامل کروانے کے خواہشمند ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے اپنی مہم کو ' ہم جنس پرستوں سے خوف کے خلاف ووٹ ' کا نام دیا ہے۔

تصویر: AP

ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کے برازیل ایک روشن خیال ملک ہے مگر گزشتہ برس کے دوران ہم جنس پرستوں پر کئے جانے والے حملوں میں 198 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سال 1997ء سے ہم جنس پرستوں کی سالانہ پریڈ کا اہتمام کرنے والی 'گے پرائیڈ' نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ برازیل میں ہونے والی یہ پریڈ سان فرانسیسکو اور سڈنی میں ہونے والی ایسی ہی تقریبات کو پیچھے چھوڑ کراب دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ بن گیا ہے۔

ساؤ پالو میں ہونے والی ہم جنس پرستوں کی اس پریڈ کے لئے اخراجات ملک کی ریاستی تیل کمپنی پیٹروبراس کے تعاون سے برازیلی حکومت فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں