1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ہم جنس پرستی سے علاج کے ذریعے نجات حاصل کی‘

4 جون 2019

ہم جنس پرستی کے حوالے سے مختلف اقوام میں پسندیدگی، ہمدردی، نفرت اور برداشت کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ فلپائنی صدر نے اِس تناظر میں کہا کہ وہ خود ايسے رجحانات کے حامل تھے، جن سے انہوں نے علاج کے ذريعے نجات حاصل کی۔

Taiwan gleichgeschlechtliche Ehe
تصویر: Reuters/R. Siu

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد سے اپنے مختلف بيانات اور اقدامات کی وجہ سے ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ اُن کے تند و تیز اور بعض اوقات غیر اخلاقی کلمات پر مختلف حلقے ان پر تنقید کا سلسلہ جاری بھی رکھتے رہے ہیں۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ہم جنسی برستی سے صحت یابی حاصل کر لی ہے۔

اس تناظر میں انہوں واضح کیا کہ ہم جنس پرستی سے نجات حاصل کرنے میں انہیں خوبصورت عورتوں کا سہارا حاصل رہا ہے۔ ہم جنسی پرستی کے بارے میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں مقیم فلپینو کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریر کرتے ہوئے روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا کہ اُن پر تنقید کرنے والے ایک فلپائنی سینیٹر انتونیو ٹریلانیز خود ہم جنس پرست ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ٹریلانیز ایک جیسے ہم جنس پرست تھے لیکن وہ اب اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

فلپائنی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے ہم جنسی برستی سے صحت یابی حاصل کر لی ہےتصویر: Getty Images/AFP/N. Celis

فلپائنی صدر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ایک نارمل مرد ہیں اور انہوں نے اس کا کریڈٹ اپنی سابقہ بیوی کو دیا کہ اُن سے ملاقات کے بعد اُن کے رویے میں تبدیلی پیدا ہونا شروع ہوئی تھی۔ ڈوٹیرٹے نے واشگاف انداز میں کہا کہ انہیں صحت یاب کرنے میں ’خوبصورت عورت کی رفاقت‘ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ امر اہم ہے کہ ڈوٹیرٹے اپنے کسی بھی مخالف یا ناپسند فرد یا عورت کے لیے کوئی سا بھی غیر اخلاقی جملہ کسنے سے گریز نہیں کرتے۔ انہوں نے سن 2016 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ہم جنس پرستوں کی شادیوں کی حمایت کی تھی لیکن صدر بننے کے بعد وہ اپنے بیان سے مکر گئے۔

وہ کسی کو بےعزت کرنے کے لیے بھی ’ہم جنس پرست‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ منیلا میں امریکی سفارت خانے کے سفیر فلپ گولڈبرگ کو بھی انہوں نے ایسے القاب سے نوازا تھا۔ دوسری جانب فلپائن کے ہم جنس پرستوں کے حامی ایڈووکیسی گروپ کے ایک اہلکار نے ملکی صدر کے بیان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم جنس پرستوں کے خلاف عمومی بیزاری پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔

بھارت میں کیا اب ہم جنس پرستوں کی زندگی آسان ہو گی؟

02:04

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں