آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق پاکستان سے اس لیے سخت اقدامات کے مطالبات کیے جارہے ہیں، تاکہ وہ کسی ایسے خطرناک مقام پر نہ پہنچے، جہاں اسے دوبارہ تعمیر کی ضرورت پڑے۔ انہوں نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کی۔