بھارت: مشہور فلم اداکار امیتابھ بچن کے خلاف معاملہ درج
جاوید اختر، نئی دہلی
3 نومبر 2020
بھارت میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے ہندووں کے مبینہ مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔
اشتہار
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون ساز ابھیمنیو پوار نے ہندووں کے مبینہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں بالی ووڈ کے مشہور اداکارامیتابھ بچن اور سونی انٹرٹینمنٹ چینل کے خلاف ریاست مہاراشٹر کے لاتور شہر میں معاملہ درج کرایا ہے۔ اسی سلسلے میں لکھنؤ میں بھی ایک معاملہ درج کرایا گیا ہے۔
اشتہار
معاملہ کیا ہے؟
امیتابھ بچن مقبول بھارتی ٹیلی ویزن گیم شو 'کون بنے گا کروڑپتی‘ کی میزبانی کرتے ہیں۔ اسے سونی انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔ 30 اکتوبر کو 'کون بنے گا کروڑپتی 12‘ کا ایک خصوصی ایپیسوڈ نشر کیا گیا تھا۔ اس میں فلم اداکار انوپ سونی اور سر پرانسانی فضلہ ڈھونے کی لعنت کو ختم کرانے کے لیے سرگرم سماجی کارکن بیج واڈا ولسن مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
امیتابھ بچن نے گیم شو کے دوران ایک امیدوار سے سوال پوچھا”25دسمبر 1927کو ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر اور ان کے حامیوں نے کس مذہبی کتاب کو نذر آتش کیا تھا؟" جواب کے لیے چار متبادل دیے گئے تھے '(a) وشنو پران (b) بھگوت گیتا(c) گ وید(d)منو سمرتی‘۔
امیدوار کی جانب سے اس سوال کا جواب دینے کے بعد امیتابھ بچن نے ناظرین کے علم میں اضافہ کے لیے بتایا کہ 1927میں ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر نے ذات پات کی بنیاد پر تفریق کرنے اور چھوا چھوت کو نظریاتی طور پر درست قرار دینے والی قدیم ہندو مذہبی کتاب منوسمرتی کی مذمت کی تھی اور انہوں نے اس کے بقول جلائے تھے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر کو بھارت کا آئین ساز کہا جاتا ہے۔ وہ بھارتی آئین تیار کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ وہ پیدائشی لحاظ سے ہندوں کے نچلی ذات سے تعلق رکھتے تھے تاہم اپنے ساتھ ہونے والی تفریق سے ناراض ہوکر انہوں نے بعد میں اپنے حامیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ بدھ مذہب اختیار کرلیا تھا۔
الزامات کی زد میں آنے والے بالی ووڈ کے دس ستارے
بھارتی سپر اسٹار سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے پہلے یا واحد اداکار نہیں جو قانون توڑنے کے باعث خبروں میں نظر آتے رہتے ہیں۔ ایسے کون کون سے اداکار ہیں جو وقتاﹰ فوقتاﹰ مبینہ قانون شکنی کی وجہ سے شہ سرخی بنے۔
تصویر: UNI
سلمان خان
سلمان خان کے خلاف 1998 میں جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کے تحت دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان پر اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ نایاب ہرنوں کے شکار کا الزام تھا جس کے ثابت ہونے پر انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان پر 2002 میں باندرا کے علاقے میں ایک بیکری کے باہر فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر نشے کی حالت میں گاڑی چڑھانے کا الزام بھی ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/EPA/H. Tyagi
جتیندر
ماضی کے مقبول اداکار جتیندر کے خلاف اس برس جنوری میں ان کی ایک کزن نے جنسی حملے کی رپورٹ درج کروائی۔
تصویر: imago/Hindustan Times
روینہ ٹنڈن
مارچ 2018 میں ایک مندر کے حکام نے شکایت درج کروائی کہ اداکارہ نے ایک اشتہار کی عکسبندی مندر کے اس علاقے میں کی ہے جہاں کیمرہ لے جانا ممنوع تھا۔
تصویر: AP
نواز الدین صدیقی
مارچ 2018 میں نواز الدین کی بیوی نے ان کے خلاف اپنی جاسوسی کرنے اور ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ نکلوانے کا الزام عائد کیا۔
تصویر: imago/Hindustan Times
سنجے دت
بالی ووڈ کے سنجو بابا ،غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے جرم میں سزا کاٹ چکے ہیں۔
تصویر: Eros International
شاہ رخ خان:
’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کو بھی بھارت میں اپنی فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران کوٹا ریلوے اسٹیشن کی املاک کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ 2002 میں آئی پی ایل میچ کے دوران وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم ممبئی میں سکیورٹی حکام کے ساتھ بدتمیزی کے بعد اس اسٹیڈیم میں پانچ سال تک ان کے داخلے پر پابندی بھی عائد کی گئی۔
تصویر: picture-alliance/AP Poto/R.Kakade
سورج پنچولی
بالی ووڈ اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی پر اداکارہ جیا خان کی خودکشی میں اعانت کرنے اور اکسانے کا الزام ہے ۔
تصویر: Getty Images/AFP/Stringer
شائنی آہوجا
اپنے کرئیر کی ابتدا میں کامیابیاں سمیٹنے والے اس اداکار کو اپنی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے کے جرم میں جیل کی سزا بھگتنا پڑی۔
تصویر: Getty Images/AFP/S. Jaiswal
مدھر بھنڈارکر
ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کے خلاف سن 2004 میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تاہم 2007 میں اس ماڈل کو ہدایت کار کو قتل کرنے کی سازش کرنے کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔
تصویر: STRDEL/AFP/Getty Images
گووندا
بالی ووڈ کے ڈانسنگ ہیرو گووندا پر اپنی فلم ‘ منی ہے تو ہنی ہے‘ کے سیٹ پر مداح کو تھپڑ مارنے کے الزام کا سامنا تھا ۔تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے 2017 میں ان پر درج کیس کو خارج کر دیا۔
تصویر: DW
10 تصاویر1 | 10
'مذہبی جذبات مجروح‘
بی جے پی کے رکن اسمبلی ابھیمنیو پوار نے لاتور پولیس میں درج کرائی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام 'کون بنے گا کروڑپتی'میں امیتابھ بچن کے اس سوال سے ہندووں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سوال کے چاروں متبادل جواب میں ہندووں کے مذہبی کتابوں کے نام لیے گئے تھے۔ اگر ان کا مقصد درست ہوتا تو انہیں چار متبادل میں الگ الگ مذہبی کتابوں کے نام دینے چاہیے تھے۔ لیکن انہوں نے صرف ہندو مذہبی کتابوں کا ہی ذکر کیا اور ایسا کر کے امیتابھ بچن نے ہندووں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندو اور بدھ مت ماننے والوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔
فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے بھی ایک ٹوئٹ کرکے الزام لگایا کہ اس شو پر کمیونسٹوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ شدت پسند تنظیم اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے اترپردیش یونٹ کے صدر رشی کمار ترویدی نے بھی اس شو کے خلاف لکھنؤ میں شکایت درج کرائی ہے۔
وہ بھارتی ستارے جن کے مومی پتلے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے
برطانوی عجائب گھر ’مادام تساؤ‘ ایک ایسی جادو نگری ہے جہاں اسٹارز پیدا نہیں ہوتے بلکہ بنائے جاتے ہیں۔ اس پکچر گیلری میں دیکھتے ہیں کہ بھارت کے کونسے بڑے نام اب تک اس میوزیم کی زینت بن چکے ہیں۔
تصویر: Getty Images/S. Wilson
مہاتما گاندھی
بھارت کی جنگ آزادی کے ہيرو مہاتما گاندھی کا مومی مجسمہ مادام تساؤ عجائب گھر کی زینت بنا ہوا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/P. Kittiwongsakul
سچن ٹنڈولکر
معروف بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنے مومی پتلے کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں تصویر بنوائی۔
تصویر: picture-alliance/dpa/EPA/STR
امیتابھ بچن
بھارتی فلم اسٹار امیتابھ بچن عالمی سطح پر تو شہرت کے حامل ہیں ہی تاہم مادام تساؤ کے میوزیم میں اس مجسمے نے تو اُنہیں امر کر دیا ہے۔
تصویر: picture alliance/dpa/J. Kalaene
مادھوری ڈکشٹ
کلاسیکی رقص اور اداکاری میں بے مثال بھارتی ہیروئین مادھوری ڈکشٹ کی مومی مورتی بھی اس برطانوی میوزیم میں سجا دی گئی ہے۔
تصویر: Getty Images/S. Wilson
شاہ رخ خان
بھارتی ہیرو شاہ رخ خان کا ذکر نہ ہو تو بالی ووڈ کی تاریخ ادھوری رہتی ہے۔ پھر خان کا مجسمہ مادام تساؤ کی دلکشی میں اضافہ کیوں نہ کرتا۔
تصویر: picture alliance/dpa/AP Images/J. Ryan
سلمان خان
دبنگ ہیرو سلمان خان بھی شہرت کی صف میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اُن کے چاہنے والے خان کا مجسمہ دیکھنے دور دور سے اس برطانوی عجائب گھر کا رخ کرتے ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/S. Curry
ایشوریا رائے بچن
بات بچن خاندان کی ہو اور مس یونیورس کا تاج پہننے والی خوبرو بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا مومی مجسمہ اس برطانوی میوزیم میں نہ نصب کیا جائے، یہ بھلا کیسے ممکن ہے۔
تصویر: Getty Images for Madame Tussauds/C. Ord
ریتک روشن
بھارتی فلمی ہیرو ریتک روشن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یونانی حسن کے حامل ہیں۔ مادام تساؤ میوزیم نے اس یونانی حسن کے حامل ہیرو کا مومی مجسمہ بھی رکھا گیا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/L. Neal
کرینہ کپور
معروف کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی اور اب نواب آف پٹودی خاندان کی بہو کرینہ کپور کی موم سے بنی مورتی بھی اسی میوزیم کی زینت بنی ہوئی ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Edelson
9 تصاویر1 | 9
سوشل میڈیا پر بحث شروع
اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث گرم ہوگئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا”کے بی سی کا نام بدل کر اب 'کون بنے گا کمیونسٹ‘ کردیا جائے۔"
دوسری طرف متعدد صارفین امیتابھ بچن کے دفاع میں بھی اتر آئے ہیں۔ ایک صارف نے ٹوئٹ کیا ”یہ محض جنرل نالج کا سوال تھا۔ اس سوال میں غلط بات کیا ہے۔ آج بہت سے بھارتی اس حقیقت سے نا واقف ہیں۔" ایک اور صارف کا کہنا تھا ”منو سمرتی کو جلانا درحقیقت ایک شاندار انقلابی عمل تھا۔ ذات پات کا جتنا جلد سے جلد خاتمہ ہو، اتنا ہی بہتر ہوگا۔"
ایک دیگر صارف نے لکھا”کیا بکواس ہے!! منوسمرتی تفریق کا مینارہ ہے اور دلتوں کو آج بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کے بی سی آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس موضوع پر بیداری پیدا کی۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا”تبصرہ کرنے سے پہلے منوسمرتی پڑھ لیں۔ کے بی سی کی حمایت، بائیکاٹ نہیں۔"
دریں اثنا گلوکارہ سونا موہاپاترا بھی اس تنازعہ میں کود پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ بھی منو سمرتی کے نقول جلادیں گی۔
سونا موہا پاترا نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا”اگر مجھے بھی موقع ملا تو میں بھی منو سمرتی کی کاپیاں جلادوں گی۔ کچھ بے وقوف لوگوں کی طرف سے ایف آئی آر درج کرانا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ کچھ لوگ فرانس کے واقعے کا موازنہ اس سے کررہے ہیں۔ کیا یہ مذاق نہیں ہے؟"
گیم شو 'کون بنے گا کروڑ پتی‘ 2000میں شروع ہوا تھا اور امیتابھ بچن اس وقت سے اس کی میزبانی کررہے ہیں۔ اس دوران یہ شو پہلے بھی کئی مرتبہ تنازعات کا شکار ہوچکا ہے۔ 2019 میں بھی ایک سوال کی وجہ سے امیتابھ بچن کو کافی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے امیدوار سے پوچھا تھا کہ”مغل بادشاہ اورنگزیب کا ہم عصر بادشاہ میں کون تھا؟" اس کے چار متبادل جوابات دیے تھے مہارانا پرتاپ، رانا سانگا، مہاراجہ رنجیت سنگھ، شیواجی۔ بعض لوگوں کو شکایت تھی کہ امیتابھ بچن نے شیوا جی کانا م ان کے لقب'چھترپتی شیواجی مہاراج" کے ساتھ کیوں نہیں لکھا۔
ہنگامہ بڑھ جانے کے بعد امیتابھ بچن کولوگوں سے معافی مانگنی پڑی تھی۔
کروڑ پتی بھارتی اداکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے بہت سے روشن ستارے آج کروڑوں روپے کے مالک ہیں۔ لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے یہ جاننا بہت دلچسپ ہو گا کہ ان معروف فنکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
تصویر: Getty Images/A. Rentz
امیتابھ بچن
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن فلموں میں آنے سے قبل ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ اُن کو پہلی ملنے والی تنخواہ پانچ سو روپے تھی۔
تصویر: J. Tallis/AFP/Getty Images
سلمان خان
’دبنگ فیم‘ سلمان خان نے اپنا کیریئر اسٹیج ڈانس پرفارمر کے طور پر شروع کیا تھا۔ سلمان کو ایک ڈانس شو کے پچھتر روپے ملا کرتے تھے۔
تصویر: Getty Images/AFP
عرفان خان
معروف کیریکٹر ایکٹر عرفان خان اداکاری میں آنے سے قبل ٹیوشن پڑھایا کرتے تھے جس کے انہیں پچیس روپے ملے تھے۔
تصویر: STRDEL/AFP/Getty Images
کلکی کوچلن
کلکی اداکاری سے پہلے انگلینڈ کے ایک کیفے میں ویٹرس کا کام کرتی تھیں۔ اُن کی پہلی آمدنی چالیس پونڈ تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/S. Hussain
دھر میندر
شہرہ آفاق بولی ووڈ ہیرو دھرمیندر کو اُن کی پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ کے لیے کام کرناے کا معاوضہ اکیاون روپے ادا کیا گیا تھا۔
تصویر: AP
رندیپ ہڈا
بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر رندیپ ہڈا آسٹریلیا میں ایک ریستوران میں بطور ویٹر کام کرتے تھے۔ اس کام کے لیے انہیں فی گھنٹہ آٹھ آسٹریلین ڈالر اجرت ملی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان آج بھارتی فلم انڈسٹری کے چوٹی کے ہیرو شمار ہوتے ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل خان نے کیا کیا پاپڑ بیلے۔ شاہ رخ خان ٹرینوں میں ریزرو نشتیں کسی مسافر کے ہاتھ بیچ دیتے تھے اور اس طرح کچھ پیسے بنا لیا کرتے تھے۔
تصویر: picture-alliance/Dinodia Photo Library
سونم کپور
قابل اور حسین اداکارہ اور معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا تھا اور انہیں ماہانہ تین ہزار روپے تنخواہ ملتی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/L. Venance
رتک روشن
رتک روشن نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے سو روپے معاوضے کے بدلے کام کا آغاز کیا تھا۔
تصویر: Imago/Zuma Press
عامر خان
عامر خان نے فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کا آغاز کیا اور انہیں جو پہلی تنخواہ ملی وہ ایک ہزار روپے تھی۔
تصویر: 2008 Aamir Khan Productions
نصیرالدین شاہ
نصیرالدین شاہ بھارتی آرٹ فلموں کے ایک مایہ ناز اداکار ہیں۔ سوشل موضوعات پر اُن کی بیشتر فلمیں بار بار دیکھنے کے قابل ہیں۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ شاہ پہلی بار ایک فلم میں چتا کو آگ لگائے جانے کے ایک سین میں ارد گرد کھڑے تماشائیوں میں شامل تھے اور اس کام کے لیے انہیں ساڑھے سات روپے ملے تھے۔
تصویر: AP
عمران ہاشمی
رومانوی فلموں کے ہیرو عمران ہاشمی کو ایک مچھر مار دوا کے ٹی وی اشتہار میں کام کرنے کے عوض 2500 انڈین روپے بطور معاوضہ دیے گئے تھے۔