1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہوائی جہازوں کے ليے مستقبل کا ماحول دوست ايندھن

10 اکتوبر 2021

ايوی ايشن کی صنعت ميں بھی ضرر رساں گیسوں کے اخراج ميں کمی کی کوششيں جاری ہيں۔ محققين ايسا ايندھن تيار کرنے اور اسے کمرشل بنيادوں پر عام کرنے کے خواہاں ہیں، جو زہريلے مادوں کا اخراج بے حد کم کر سکتا ہے۔

USA Flugzeug American Airlines Boeing 777
تصویر: Getty Images/M. Serota

غير سرکاری تنظيم 'آٹموس فيئر‘ نے دنيا کے ايسے اولين پلانٹ کا افتتاح کر ديا ہے، جس ميں ہوائی جہازوں کے ليے 'کاربن نيوٹرل‘ ايندھن تيار کيا جائے گا۔ کاربن نيوٹرل کی اصطلاح ايسے طريقے ہائے کار کے ليے استعمال ہوتی ہے، جن ميں زہريلے مادوں کے اخراج کی مقدار کے برابر صاف ستھرے مادے خارج کيے جائيں تاکہ ماحول کو نقصان نہ پہنچے۔

اس گروپ نے مطلع کيا ہے کہ شمالی جرمنی ميں ايمزلانڈ کے مقام پر ان کی سائٹ پر آئندہ برس سے يوميہ آٹھ بيرل يا ايک ٹن سنتھيٹک ايندھن تيار ہونا شروع ہو جائے گا۔ فوری طور پر اس گروپ نے اخراجات کے بارے ميں کوئی تفصيلات فراہم نہيں کی ہيں۔ سنتھيٹک کيروسين کو 'ای کيروسين‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس ايندھن کو ايوی ايشن انڈسٹری کی جانب سے ہونے والے ضرر رساں گيسوں کے اخراج ميں کمی کے ليے کليدی قرار ديا جا رہا ہے۔ تو پھر کيا وجہ ہے کہ يہ ماحول دوست ايندھن اب تک عام نہيں ہو پايا، اس کی کئی وجوہات ہيں۔

مستقبل میں صرف تین گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں

جرمن پائلٹ ہوائی جہاز چھوڑ کر ریل گاڑیاں چلانے پر مجبور

فضائی سفر سے ضرر رساں گيسوں اور مادوں کا اخراج کافی زيادہ ہوتا ہے کيونکہ ہوائی جہازوں ميں معدنی ايندھن استعمال ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر ايوی ايشن کی صنعت زہريلی کاربن ڈائی آکسائڈ گيسوں کے دو تا تين فيصد اخراج کی ذمہ دار ہے۔ انڈسٹری کا ہدف ہے کہ سن 2050 تک اخراج کو کم کر کے سن 2005 کی مقدار والی سطح پر لايا جائے ليکن يہ ايک بڑا چيلنج بھی ہے۔

الیکٹرک ہوائی جہاز

00:52

This browser does not support the video element.

سنتھيٹک ايندھن ہی کيوں، کوئی اور متبادل کيوں نہيں؟

ای کيروسين ايک قسم کا 'سسٹين ايبل ايوی ايشن فيول‘ (SAF) ہے، جسے روايتی ايندھن کے ساتھ ملا کر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کيا جا سکتا ہے۔ ایس اے ايف قدرتی اجزاء سے حاصل کردہ بائیو فيول ہوتا ہے، جو بچی کچی فصل يا جانوروں کی خوارک سے حاصل کيا جاتا ہے۔ بائيو فيولز ضرر رساں گيسوں اور مادوں کا اخراج اسی فيصد تک کم کر سکتے ہيں۔

غير سرکاری تنظيم 'آٹموس فيئر‘ ايمزلانڈ ميں اپنے پلانٹ پر سسٹين ايبل کاربن ڈائی آکسائڈ اور ہائیڈروجن سے بنی ری نيوايبل بجلی سے سنتھيٹک کيروسين تيار کر رہی ہے۔ تيار ہونے والے ايندھن کو روايتی ايندھن کے ساتھ ملا کر ہيمبرگ کے ہوائی اڈے پر روانہ کر ديا جاتا ہے، جہاں اسے کمرشل پروازوں کے ليے استعمال کيا جاتا ہے۔ جرمنی کی قومی ايئر لائن لفتھانزا بھی اسی ايندھن کو استعمال کرتی آئی ہے۔

جرمنی نے اپنے طور پر اہداف طے کر رکھے ہيں۔ برلن حکومت چاہتی ہے کہ سن 2026 تک ہر سال استعمال ہونے والا دس ملين ٹن ايندھن ای کيروسين ہو، سن 2030 تک يہ تناسب بڑھا کر دو فيصد تک پہنچايا جانا ہے۔

مستقبل کے جہاز کيسے ہوں گے؟

01:12

This browser does not support the video element.

ع س / ا ا (نيٹلی مولر، نيل کنگ) 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں