ہونڈوراس میں صدارتی انتخابات
29 نومبر 2009سابق صدر سیلایا کو ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں ملک بدر کر دیا تھا تاہم وہ کچھ ہی دن بعد واپس ملک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوے اور جب سے دارالحکومت میں قائم برازیل کے سفارتخانے میں پناہ لئے ہوےہیں۔
انتخابات میں دوبڑے حریف حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں ایک اپوزیشن کے وہ سیاستدان ہیں جو گزشتہ انتخابات میں سلایا کے مقابلے میں ہار گئے تھے، دوسرے سلایا دور میں نائب صدر رہ چکے ہیں ۔ سلایا کی معزولی کے بعد امریکہ اور کوسٹاریکا نے خصوصی مصالحتی کوششیں کی تھیں۔
توقع ظاہر کی جارہی ہےکہ انتخابات کے نتیجے میں ہونڈوراس میں سیاسی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان انتخابات میں واشنگٹن ،کوسٹاریکا اور امریکی ریاستوں کی تنظیم OAS کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں، عبوری حکمران مشیلیٹی نے وعدہ کیا کہ تھا کہ رائے دہی کے عمل کو زیادہ سے زیادہ غیرجانبدار بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عبوری حکمران میشیلٹی ایک ہفتے کے لیے سربراہ حکومت کے عہدے سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں ۔
معزول صدرسیلایا کی وطن واپسی کے بعد میشیلٹی حکومت کے اعلئ نمائندوں کے ساتھ ان کے درپردہ سیاسی رابطوں میں بھی امریکہ اور کوسٹاریکا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔
رپورٹ : عصمت جبیں
ادارت : شادی خان سیف