1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، چار افراد ہلاک

22 دسمبر 2024

ترکی کے جنوب مغربی حصے میں ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر ایک ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر گر گیا۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ
شدید دھند کے دوران پیش آنے والے اس  حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تصویر: Utku Ucrak/Anadolu/picture alliance

ترکی کی وزارت صحت کےمطابق یہ حادثہ ترکی کے جنوب مغربی شہر مُولا میں پیش آیا اور حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر پر دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک اور طبی کارکن سوار تھا۔ اس وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ ہیلی کاپٹر مُولا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہاسپٹل سے پرواز کر رہا تھا۔

زمین پر گرنے سے قبل یہ ہیلی کاپٹر ہسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرایا۔ تصویر: Kenan Gurbuz/Depo Photos/IMAGO

مُولا کے علاقائی گورنر ادریس اَکبیک نے رپورٹرز کو بتایا کہ زمین پر گرنے سے قبل یہ ہیلی کاپٹر ہسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرایا۔ تاہم اس واقعے میں ہسپتال کے اندر یا زمین پر کوئی اور شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شدید دھند کے دوران پیش آنے والے اس  حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حادثے کے مقام کی فوٹیج میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہسپتال کے باہر علاقے میں بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر: Kenan Gurbuz/Depo Photos/IMAGO

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حادثے کے مقام کی فوٹیج میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہسپتال کے باہر علاقے میں بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ترکی میں زلزلہ پروف گھر اور عمارتیں

01:39

This browser does not support the video element.

ا ب ا/ک م (روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں