1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیمبرگ میں تارکین وطن کے لیے محفل موسیقی

شمشیر حیدر16 جولائی 2016

ہیمبرگ سمفنی آرکسٹرا نے ایک مہاجر کیمپ میں تارکین وطن کے لیے اوپن ایئر کنسرٹ کا اہتمام کیا۔ کنسرٹ میں نامور موسیقاروں کی تیار کردہ دھنیں بجائی گئیں جن سے سینکڑوں پناہ گزین لطف اندوز ہوئے۔

Geigerin Patricia Kopatchinskaja
تصویر: Barbara Frommann

موسیقی کے اس میلے کا اہتمام سماجی تنظیم مالٹیزر اور ہیمبرگ سمفنی آرکسٹرا کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس کنسرٹ میں تین سو سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن نے شرکت کی۔

ہزاروں پناہ گزین اپنے وطنوں کی جانب لوٹ گئے

جرمنی میں مہاجرین سے متعلق نئے قوانین

جمعہ پندرہ جولائی کی شب منعقد کیے گیے موسیقی کے اس میلے میں ماضی کے مایہ ناز جرمن موسیقار لُڈوِک فان بیتھوفن کی نویں سمفنی کی مسحور کُن کمپوزیشن نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

اس موقع پر ہیمبرگ کے معروف ’کارل فِیلیپ ایمانوئل باخ کوائر‘ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کنسرٹ کی قیادت مشہور ہسپانوی موسیقار انیگو پیرفانو کر رہے تھے۔

کھلے آسمان تلے منعقدہ اس محفل موسیقی میں موسیقاروں کے لیے سفید خیموں کے نیچے اسٹیج بنایا گیا تھا جب کہ ان کے سامنے میدان میں سفید کرسیاں سجائی گئی تھیں۔ کنسرٹ میں تارکین وطن کے علاوہ مقامی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حاضرین میں بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جن کی اکثریت نے رنگ برنگ لباس زیب تن کر رکھے تھے۔

محفل موسیقی کے آغاز سے قبل جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے سیاست دان اور جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں کے رکن رُوڈیگر کُرزے نے مختصر خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر محفل کی شریک منتظم اور سماجی تنظیم مالٹیزر کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا، ’’ہماری کوشش تھی کہ ہم تارکین وطن کو جرمنی کے مایہ ناز موسیقار لُڈوِک فان بیتھوفن سے متعارف کرائیں تا کہ وہ بھی ان کی موسیقی کو سمجھ سکیں اور اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔‘‘

’تارکین وطن کو اٹلی سے بھی ملک بدر کر دیا جائے‘

ہمیں واپس آنے دو! پاکستانی تارکین وطن

مہاجر خاندان افغان، مسئلہ مشرقی، مسئلہ مغرب میں

03:23

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں