ہیم برگ کا عالمی کپ سٹیڈیم وہی میدان ہے، جس پر سن اُنیس چو ہتر عالمی کپ کے دوران جرمنی کی ٹیم نے سابقہ مُلک مشرقی جرمنی سے ایک گول سے شکست کھائی تھی گو بعد میں جرمن ٹیم نے عالمی کپ کا فائنل جیت لیا تھا۔ دوسالہ مرمت کے سلسلے کے بعد یہ سن دو ہزار میں مکمل ہو گیا تھا۔ پچپن ہزار شائقین اِس سٹیڈیم میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اِس سال یہ عالمی کپ کے دوران پانچ میچوں کا حقِ میزبانی رکھتا ہے جن میں ایک کوارٹر فائنل بھی شامل ہے۔ یورپ کے
اشتہار
دومرتبہ بہترین فٹ بالر Kevin Keegan کا بھی یہی شہر ہے۔