ہیٹی: پولیس اور فوج کے درمیان فائرنگ، ایک فوجی ہلاک
24 فروری 2020
ہیٹی میں محکمہ پولیس کے ملازمین کام کے مقامات پر بہتر سہولیات کے مطالبے کے حق میں احتجابی مظاہرہ کر رہے تھے اور اس دوران فوج اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اشتہار
مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پورٹ آو پرنس میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس نے ایک فوجی ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کی جس میں ایک فوجی ہلاک ہوگيا۔ دونوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بعض دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
محکمہ پولیس کے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بہتر سہولیات مہیا کی جائیں اور اچھی تنخواہیں دی جائیں۔ اسی مطالبے کے حق میں انہوں احتجاجی مظاہرہ شروع کیا اور پھر صورت حال پرتشدد ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کو نیشنل محل کے قریب جانے سے روک دیا گيا اور یہی فائرنگ کا باعث بنی۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کی ابتدا کس کی جانب سے ہوئي لیکن دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ پرتشدد صورت حال کے پیش نظر دارالحکومت پورٹ آو پرنس میں کارنیوال کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں اور حالات اب بھی تناؤ کا شکار ہیں۔
محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے درجنوں، بعض وردی میں، کچھ سادہ لباس میں اور کچھ نقاب پوش مظاہرین نے مارچ شروع کیا اور پھر اس کے سینکڑوں حامی بھی اس میں شامل ہوتےگئے اور نیشنل پیلیس کی جانب مارچ شروع کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم تین پولیس افسر اور ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔ ملکی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق فائرنگ ایک نقاب پوش شخص نے شروع کی تھی۔
ہیٹی میں پولیس ملازمین بہتر سہولیات، اچھی تنخواہ اور یونین کی تشکیل جیسے مطالبات گزشتہ کئی ماہ سے حکومت کو پیش کیے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس یونین کے قیام سے محکمہ پولیس کے مراتب میں شفافیت پیدا ہو گی۔
دارالحکومت پورٹ آو پرنس میں کارنیوال کی تقریبات کے لیے جو ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا اس۔ بھی آگ لگا دی گئی۔ اس اسٹیج کی نگرانی فوج کر رہی تھی۔ گزشتہ ہفتے پولیس نے بطور احتجاج ٹریفک کو بلاک کر کے کچھ گاڑیوں کو بھی آگ لگائی تھی۔
ہیتی کے صدر نے پولیس ملازمین کے لیے بیمہ کی سہولت اور دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے والے اہلکار کو معاوضہ دینے کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کرکے پولیس میں پائی جانے والی بے چبنی کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔
ص ز/ ع ح (اے پی، اے ایف پی)
سمندری طوفان ’میتھیو‘، شدت کم لیکن خطرہ برقرار
ہیری کین’میتھیو‘ کی شدت میں کمی آگئی ہے لیکن اس قدرتی آفت کے باعث صرف ہیٹی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 877 ہو چکی ہے۔ اتوار کے دن یہ طاقتور طوفان امریکی ریاست نارتھ کیرولینا اور ورجینیا کے ساحلی علاقوں سے بھی ٹکرا گیا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Khodabane
بڑے پیمانے پر تباہی
سمندری طوفان میتھیو کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد ہیٹی کے شہر جیریمی کا ایک منظر۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اس شہر میں لوگوں کو فوری مدد درکار ہے۔ اس شہر کی تعمیر نو اور بحالی میں ابھی کافی وقت لگے گا۔
تصویر: Reuters/C.G. Rawlins
کیوبا بھی متاثر
میتھیو نامی اس سمندری طوفان نے کیوبا میں بھی کافی تباہی مچائی۔ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کیوبا کے شہر بارہ کُوآ میں تباہی کا جائزہ لیتے ہوئے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Espinosa
تعمیر نو شروع
میتھیو کی تباہ کاری کے بعد ہیٹی کے متاثرین نے اپنے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ ہیٹی کے جنوب مغربی شہر جیریمی میں بھی اس قدرتی آفت نے سینکڑوں افراد کی جان لے لی۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/D. N. Chery
صاف پانی کی قلت کا سامنا
اس قدرتی آفت کی لپیٹ میں دیگر ممالک کی طرح کیوبا بھی آیا۔ امدادی اداروں کے مطابق کئی علاقوں میں صورتحال کافی خراب ہے اور وہاں لوگوں کو پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
تصویر: Reuters/A.M. Casares
حقیقی تباہی ہیٹی میں
اس طوفان کی وجہ سے ہیٹی میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ وہاں چار اکتوبر کو آنے والے اس طوفان کی تباہ کاری کی وجہ سے اب تک کم ازکم آٹھ سو ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہیٹی کے شہر شانتل میں سنون نامی خاتون اپنے تباہ شدہ گھر کے کچن میں کھانا بناتے ہوئے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Barria
زندگی مفلوج، لوگ پریشان
امریکی ریاست فلوریڈا کے سینٹ آگسٹین نامی شہر میں سیلاب کی صورتحال۔ اس شہر میں اس طوفان نے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Douglas R. Clifford/Zuma
ایڈونچر پریشانی بن گیا
چودہ سالہ کیلی بلیک (دائیں) اور امبر اوسلین فلوریڈا کے کوکوآ بیچ پر تیز ہواؤں اور سمندری لہروں سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے۔ یہ دونوں طوفان کو دیکھنے کی خاطر وہاں پہنچی تھیں کہ اچانک تیز ہواؤں اور سمندری لہروں کی زد میں آ گئیں۔
تصویر: USA Hurrikan Matthew in Florida
محتاط رہنے کی ہدایات
میامی بیچ پر گیوَن کوہان (دائیں) اور آڈا کوہان اس طوفان کی آمد سے قبل تصاویر بناتے ہوئے۔ اس طوفان کے پیش نظر امریکیوں کو حفاظتی انتظامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔
تصویر: Getty Images/J. Raedle
عارضی پناہ گاہوں میں
ریاست فلوریڈا کے کئی شہروں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ان عارضی شیلٹر ہاؤسز میں ان لوگوں کو تمام امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
میتھیو نامی اس طوفان کا درجہ گرا کر اب تین کر دیا گیا ہے، یعنی اب اس کی شدت میں کمی آتی جا رہی ہے۔ تاہم اختتام ہفتہ تک فلوریڈا میں اس طوفان کے ساتھ ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔ ڈیٹونو بیچ میں ایک کار ایک گرتے ہوئے درخت کی زد میں بھی آ گئی۔
تصویر: picture-alliance/AP-Photo/C. Riedel
فلوریڈا میں گیارہ افراد ہلاک
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نیو سمیانا بیچ میں بھی اس طوفان نے تباہی مچائی، جہاں سڑکوں پر پانی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ فلوریڈا ریاست میں اس طوفان کی وجہ سے گیارہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اس طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا۔ تباہی کے یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ڈیٹونو بیچ میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/E. Gay
بھاگنے کی کوشش
امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی سمندری طوفان ’میتھیو‘ نے تباہی مچا دی۔ ڈیٹونو بیچ نامی شہر میں کونر گیلٹ ایک سڑک کو بھاگتے ہوئے عبور کرنے کی کوشش میں پھسل گئے۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔