1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یاسر شاہ کی دو سو وکٹیں، بیاسی برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

6 دسمبر 2018

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تینتیس ٹیسٹ میچوں میں دو سو وکٹیں مکمل کر کے بیاسی برس پرانا ریکارڈ توڑ ديا ہے۔ اب یاسر سب سے کم میچوں میں دو سو وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

Yasir Shah
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے تینتیس میچوں میں اپنی دو سو وکٹیں مکمل کیں۔ قبل ازیں سن 1936 میں یہ ریکارڈ آسٹریلوی گیند باز کلیری گرمیٹ کے نام تھا۔ کلیری نے چھتیس ٹیسٹ میچوں میں دو سو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ابوظہبی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ثمر وِل کو آؤٹ کرکے یاسر شاہ نے تاریخ رقم کر دی۔

دبئی ٹیسٹ میچ کے دوران یاسر شاہ نے مجموعی طور پر چودہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ واضح رہے عالمی ٹیسٹ کرکٹ میں قریب بیس برس بعد کسی بولر نے ایک دن میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس طرح یاسر شاہ ایک دن میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بھی بن گئے تھے۔

پاکستان کے ’لالا میسی‘ کی نیوزی لینڈ کے خلاف چودہ وکٹیں

امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک-ایک سے برابر ہے۔ تاہم ابوظہبی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔ کرکٹ ماہرين کے مطابق ٹیم پاکستان یہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

ابو ظہبی ٹیسٹ: یاسر شاہ کی شاندار کارکردگی

03:10

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں