1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستاسرائیل

یروشلم میں دوہرے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

23 نومبر 2022

یروشلم میں بدھ کو پے درپے ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان حملوں میں ممکنہ طور پر فلسطینی ملوث ہو سکتے ہیں۔

Israel - Explosion in Jerusalem
تصویر: Mahmoud Illean/APpicture alliance

اسرائیلی حکام کے مطابق بدھ کے روز یروشلم میں دو بم دھماکے ہوئے، جن میں ایک شخص ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ یروشلم کے ایک سرے پر ایک بس اسٹاپ کے قریب ہوا، جہاں عام حالات میں لوگوں کی بڑی تعداد بسوں کے انتظار میں موجود ہوتی ہے۔ دوسرا بم دھماکا شہر کےشمال میں راموٹ کی یہودی بستی میں ہوا۔ پولیس کے مطابق ان دھماکوں میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے مغربی کنارے میں روبوٹک ہتھیار نصب کر دیے

غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم کی انکوائری کرائی جائے، ایمنسٹی

یہ دھماکے ایک ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ کچھ عرصے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسرائیل میں خونریز حملوں میں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد چھاپے مارے ہیں۔

تشدد کی یہ تازہ لہر سابق وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی انتخابی فتح اور ایک انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے قیام کی کوشش کے دوران دیکھی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل میں آئندہ حکومت اس ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ دائیں بازو کی جانب جھکاؤ والی حکومت ہو سکتی ہے۔

شدت پسند قانون ساز اتامار بین گویر جو فلسطینی حملوں آوروں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کرتے آئے ہیں، نیتن یاہو کی حکومت میں پولیس کے محکمے کے سربراہ ہوں گے۔ گویر نے کہا کہ اسرائیل کو حملہ آور فلسطینیوں کے خلاف مزید سخت رویہ اپنانا چاہیے۔ پہلے دھماکے کے مقام پر کھڑے ہو کر گویر نے کہا، ''ہمیں دہشت کی قیمت کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اسرائیل کا کنڑول دوبارہ حاصل کرنا ہے تاکہ دہشت کے خلاف اپنی قوت بحال کر سکیں۔‘‘

غزہ پٹی میں اسرائیلی دفاعی افواج کے جوابی حملے

02:01

This browser does not support the video element.

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکا خیز مواد دو مقامات پر رکھا گیا تھااور یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب اس علاقے میں ٹریفک کا اژدھام تھا۔

 امریکا اور یورپی یونین نے ان بم دھماکوں کی مذمت کی ہےجبکہ غزہ پٹی کی منتظم حماس نے ان حملوں کی تعریف کی ہے تاہم ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ع ت، ش ر (اے پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں