اقوام متحدہ کے مطابق یمنی تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں زیادہ تعداد سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شہریوں کی ہے۔
اشتہار
پیر کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ زید رعد الحسین نے بتایا کہ یمنی تنازعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہزار ایک سو چوالیس ہو چکی ہے، جس میں سے زیادہ تر سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے مارے گئے۔ رعد الحسین نے اس بابت بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے رعد الحسین نے کہا، ’’اس تنازعے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت جس قدر شدید ہے، اس کے مقابلے میں احتساب اور جواب دہی کی بابت کوششیں انتہائی کم سطح کی رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یمن کی تباہی اور وہاں کے لوگوں کی مصیبتوں اور پریشانیوں کی صورت حال خوف ناک ہے اور اس کے اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔‘‘
لندن کی پہچان بگ بَین گھڑی اب وقت نہیں بتائے گی
برطانوی پارلیمنٹ کی بگ بین گھڑی کو پیر 21 اگست کی دوپہر سے مرمتی کام کی وجہ سےآئندہ چار سالوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اندازے کے مطابق یہ مرمتی کام سن 2021 تک تکمیل پائے گا۔
تصویر: Getty Images/D. Kitwood
ایلزبتھ کلاک ٹاور
سرکاری طور پر ایلزبتھ کلاک ٹاور کہلائے جانے والےلندن کے چھیانوے میٹر اونچے اس بگ بین کا سب سے زیادہ نظارہ سیاح کرتے ہیں اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے کو بڑا اعزاز خیال کرتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/L. Whyld
دنیا کے عجائبات میں سے ایک
یہ گھڑیال سال نو کی خوشی اور دیگر تہوار کے مواقع پر بطور اظہار مسرت بجایا جاتا تھا۔ بگ بینگ سن 1885 میں انگلستان کی پارلیمنٹ کے مینار پر لگایا گیا تھا۔ یہ دنیا کے عجائبات میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ لندن کے لوگ اس سے اپنی گھڑیوں کے اوقات بھی درست کیا کرتے تھے۔
تصویر: Reuters/P. Nicholls
ٹاور کی لائٹ
سن 1885 سے لگی ہوئی اس ٹاور کی لائٹ پارلیمان کی کارر وائی کے دوران روزانہ شام کے وقت جلائی جاتی تھی اور یہ روشنی صرف دونوں عالمی جنگوں کے دوران ہی بند رکھی گئی تھی۔
تصویر: Reuters/N. Hall
عمارت کی مرمت
برطانوی پارلیمان کی عمارت کی مرمت کے نگران بھی اراکینِ پارلیمنٹ ہیں اور اُنہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مرمت کے انتظامات پر نظر ثانی کریں گے، تاہم مزدوروں کی سلامتی اُن کی اولین ترجیح رہے گی۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/S. Dionisio
چار سالہ خاموشی
بگ بین کی چار سالہ خاموشی پر متعدد برطانوی سیاست دانوں کو تحفظات بھی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اس حوالے سے کہا،’’ کیا بگ بین کی خاموشی کا دورانیہ مختصر نہیں ہو سکتا۔؟‘‘
تصویر: Reuters/P. Nicholls
گھڑیال کا گھنٹہ 13.7 ٹن وزنی
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس گھڑیال کا گھنٹہ 13.7 ٹن وزنی ہے جوکہ تقریباﹰ ایک سو ستاون سالوں سے اس سے جڑا ہے جسے اب الگ کر دیا جائے گا اور مرمت کے کام کو بہت ہی احتیاط کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Tallis
گھڑیال کی آخری آواز
اس گھڑیال کی آواز آخری بار سننے کے لیے لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر پر سینکڑوں افراد جمع ہوئے اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے اسے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنے کے علاوہ ان لمحوں کی تصاویر بھی بناتے رہے۔
تصویر: Reuters/P. Nicholls
7 تصاویر1 | 7
یہ تیسرا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ رعد الحسین نے بین الاقوامی برادری سے یمنی تنازعے کی بابت بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کو ایرانی حمایت حاصل ہے، جب کہ صدر منصور ہادی کی فورسز کو سعودی قیادت میں عرب اتحادی کی فضائی مدد دستیاب ہے۔
گزشتہ ہفتے رعدالحسین کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 47 رکنی انسانی حقوق کی کونسل اپنی زمہ داریاں سنجیدگی سے نہیں نبھا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں جاری خانہ جنگی اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے، کیوں کہ اس بحران کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط کے دہانے پر کھڑے ہیں، جب کہ یمنی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ اسی دوران رواں برس یمن میں ہیضے کی وبا سے ساڑھے چھ لاکھ افراد متاثر ہوئے، جس کی بنیادی وجہ پینے کی صاف پانی کی عدم دستیابی تھی۔