1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیمن

یمن جنگ کے اثرات: 45 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

25 مارچ 2024

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق یمن کے بچوں کی تعلیم اور ان کے مستقبل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو جنگ سے تباہ حال اس ملک کی پوری نسل کا دنیا سے پیچھے رہ جانے کا خطرہ ہے۔

جنگ کے دوران معاشی عدم تحفظ کے سبب یمن کے 33 ملین باشندوں میں سے دو تہائی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 4.5 ملین افرا بے گھر ہوئے ہیں۔ تصویر: Osamah Yahya/ZUMA Wire/IMAGO Images

یمن کی دس سالہ ہولناک جنگ  نے یمنی بچوں کی تعلیم پر بھی خوفناک اثرات مرتب کیے ہیں۔ سیو دا چلڈرن نامی فلاحی تنظیم نے پیر کے روز بتایا کہ یمن میں ساڑھے چار ملین بچے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اپریل 2022 میں جنگ بندی کے بعد نسبتاً پرامن رہنے کے باوجود جزیرہ نما عرب کے اس غریب ترین ملک میں روزمرہ کی زندگی غیر یقینی کا شکار ہے۔

افغانستان میں بدلتے رویے، بچیوں کی تعلیم پر سجھوتہ نہیں

اس گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا، ''ہر پانچ میں سے دو یا 4.5 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے بچوں کا اسکول چھوڑنے کا امکان ان کے ساتھیوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔‘‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا، ''سروے میں شامل ایک تہائی خاندانوں میں کم از کم ایک ایسا بچہ ضرور ہے، جس نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود پچھلے دو سالوں میں اسکول چھوڑ دیا ہے۔‘‘

یمن کا تنازع اس وقت شروع ہوا تھا، جب ستمبر 2014 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران معاشی عدم تحفظ کے سبب یمن کے 33 ملین باشندوں میں سے دو تہائی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 4.5 ملین افرا بے گھر ہوئے ہیں۔

یمن میں سیو دی چلڈرن کے عبوری کنٹری ڈائریکٹر محمد منا نے کہا، ''اس فراموش شدہ تنازعے کے نو سال بعد ہم تعلیمی ایمرجنسی کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔‘‘

یمن کی دس سالہ ہولناک جنگ نے یمنی بچوں کی تعلیم پر بھی خوفناک اثرات مرتب کیے ہیں۔ تصویر: Mohammed Huwais/AFP

تعلیم سے محروم سوا دو کروڑ پاکستانی بچے، مستقبل قریب میں کیا کیا نقصانات ہوں گے؟

ان کا مزید کہنا تھا ، ''ہمیں اب ایک ویک اپ کال دینی چاہیے اور ان بچوں اور ان کے مستقبل کی حفاظت کے لیے ابھی سے کام کرنا چاہیے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 14 فیصد خاندانوں نے اپنے بچوں کے سکول چھوڑنے کی وجہ عدم تحفظ کو بھی قرار دیا ہے۔

لیکن ایک بڑی اکثریت تقریباً 44 فیصد نے معاشی وجوہات کی طرف اشارہ کیا، خاص طور پر انہیں اپنی آمدن میں سپورٹ کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے وہ بچوں کو اسکول نہیں بھیجتے۔ 20 فیصد خاندانوں نے کہا کہ وہ بچوں کے اسکول کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

دنیا بھر میں حصول تعلیم سے محروم سولہ کروڑ بچے مشقت پر مجبور

اس فلاحی ادارے نے مزید کہا ہے، ''اس تعلیمی بحران کے یمن کے بچوں اور ان کے مستقبل پر  اثرات بہت گہرے ہیں۔ اس سلسلے میں فوری مداخلت یا اقدامات نہ ہوئے تو پوری نسل کا دنیا سے پیچھے رہ جانے کا خطرہ ہے۔‘‘

ف ن/ ا ا ( اے ایف پی )

جنگ سے متاثرہ افغان بچے

02:03

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں