1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یوروپا لیگ میں جرمن کلبوں کا ناقص آغاز

16 ستمبر 2011

فٹ بال کی یوروپا لیگ کے گروپ اسٹیج مرحلے میں جرمن کلب ہینوور اور شالکے کے میچ بلانتیجہ رہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے مقابلوں میں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔

تصویر: dapd

ہینوور نے جمعرات کو ہوم گراؤنڈ پر بیلجیئم کے کلب  Standard Liegeکا سامنا کیا۔ یہ میچ صفر صفر سے ڈرا ہوا۔ شالکے کا سامنا بخارسٹ میں رومانیہ کے کلب STEE-OU-UH سے تھا۔ یہ ٹیمیں بھی کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں اور یوں میچ بلانتیجہ ختم ہو گیا۔

ان کے برعکس اسپین کے کلبوں ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ایتھلیٹک بلباؤ نے یوروپا لیگ  کے اسٹیج مرحلے کا آغاز شاندار انداز سے کیا ہے۔ ایٹلیٹکو نے گروپ آئی کے حریف کلب سیلٹک کو میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ اس کی طرف سے دونوں گول جنوبی امریکہ کے نئے کھلاڑیوں رادامیل فالکاؤ اور ڈیگو نے کیے۔

میچ کے بعد ڈیگو نے کہا: ’’یہ رات بہت زبردست تھی۔ شائقین کا جوش قابلِ دید تھا، انہوں نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔‘‘

ڈیگو ایٹلیٹکو میں ابھی شامل ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ جرمن کلب وولفس برگ میں کھیل رہے تھے جبکہ یوروپا لیگ کے پچھلے سیزن میں وہ پرتگال کے کلپ پورتو کا حصہ تھے۔ اس وقت یہ ٹائٹل پورتو نے ہی جیتا تھا۔

ہینوور کا میچ بھی برابر رہاتصویر: picture alliance/dpa

اسپین کے کلب ایتھلیٹک بلباؤ نے گروپ ایف کے ایک میچ میں سلوان براٹسلاوا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔ 

انگلش کلبوں کے لیے بھی یوروپا لیگ کے اس مرحلے کا آغاز  اچھا نہیں رہا ہے۔ ٹوٹینہم  ہوٹسپر کا PAOK Salonika کے ساتھ میچ صفر صفر سے برابر رہا۔ سٹوک سٹی کا Dynamo Kiev کے ساتھ مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔ برمنگھم سٹی کو Sporting Braga کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ٹوٹینہم کو اس ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

رپورٹ: ندیم گِل /خبر رساں ادارے

ادارت: حماد کیانی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں