1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلجرمنی

کرکٹ کے پاکستانی شائقین اب فٹ بال دیکھیں!

عاطف بلوچ م م (اے ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے)
14 جون 2024

یورو کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں میزبان ملک جرمنی آج میونخ کے الائنس اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ کے مد مقابل ہو گا۔ اس یورپی چیمپئن شپ کا فائنل چودہ جولائی کو برلن میں کھیلا جائے گا۔

Fussball Länderspiel | Deutschland - Ukraine
سابق جرمن کوچ ہانسی فلک نے گول کیپر مانوئل نوئر کی عدم موجودگی میں گونڈوگان کو ستمبر سن 2023 میں کپتان مقرر کیا تھاتصویر: Daniel Löb/dpa/picture alliance

حالیہ کچھ برسوں سے جرمن فٹ بال کا حال بھی ویسا ہی ہے جیسا پاکستانی کرکٹ کا ہے۔ گزشتہ تین عالمی ٹورنامنٹس میں جرمن قومی فٹ بال ٹیم اپنے شائقین کو مایوس کر چکی ہے۔ گزشتہ دو ورلڈ کپ مقابلوں میں یعنی سن 2018 اور 2022 میں تو جرمن ٹیم گروپ اسٹیج میں ہی باہر ہو گئی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ نئے کوچ جولیان ناگلزمان کی قیادت میں جرمن قومی ٹیم اس بال یورپی چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ جرمن ٹیم نے گزشتہ سال گیارہ میچوں میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل کی تھی، جس کے باعث شائقین کی توقعات مزید کم ہو گئی تھیں۔

تاہم ناگلزمان کی کوچنگ میں ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور اس کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔ بہرحال ہاتھ کنگن کو آرسی کیا؟ آج جمعہ 14 جون کی رات اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں جرمن ٹیم کی قابلیت کھل کر سامنے آ جائے گی۔ یہ میچ جرمن ٹائم کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا اور یہ میلہ سجے گا میونخ کے الائنس اسٹیڈیم میں۔

جرمن قومی فٹ بال ٹیم زوال کا شکار؟

02:05

This browser does not support the video element.

جرمنی میں فٹ بال کا نیا چیمپئن بائر لیور کوزن

انتہا پسندی کے پر چار کے لیے فٹ بال کے کھیل کا استعمال

سن دو ہزار چھ میں جرمنی میں عالمی کپ فٹ بال کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے بعد پہلی مرتبہ کوئی اہم ٹورنامنٹ فٹ بال کے دیوانے اس ملک میں ہو رہا ہے۔

جرمنی گروپ اے میں ہے۔ اس گروپ میں ہنگری، سوئٹزرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی قومی ٹیمیں ہیں۔ بظاہر اس گروپ میں جرمن ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دیگر ٹیموں کا ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔

جرمن کپتان ترک نژاد اسٹار گونڈوگان کون ہیں؟

اس بار جرمن قومی ٹیم ترک نژاد فٹ بالر الکے گونڈوگان کی کپتانی میں یورو کپ میں شریک ہو رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کہ کسی اہم ٹورنامنٹ میں ترک وطن کے پس منظر کا حامل کوئی کھلاڑی جرمن ٹیم کی کپتانی کر رہا ہے۔ سابق جرمن کوچ ہانسی فلک نے گول کیپر مانوئل نوئر کی عدم موجودگی میں گونڈوگان کو ستمبر سن 2023 میں کپتان مقرر کیا تھا۔

گونڈوگان چوبیس اکتوبر سن 1990 میں جرمن شہر گیلزن کِرشن میں ایک ترک نژاد گھرانے میں پیدا ہوئے تھےتصویر: Adrian Dennis/AFP

بارسلونا کے مڈ فیلڈر گونڈوگان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہمیشہ ہی خصوصی ہوتا ہے، ''پہلے میچ کے بعد ہی ٹیم کا ایک مومنٹم بنتا ہے اور وہ آگے بڑھنے کی خاطر زیادہ بہتر کھیلتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے کوشش ہو گی کہ اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کی جائے۔

جرمنی: فٹبال کے کھیل میں نسل پرستی بدستور ایک مسئلہ

سپورٹس واشنگ کیا ہے؟

گونڈوگان چوبیس اکتوبر سن 1990 میں جرمن شہر گیلزن کِرشن میں ایک ترک نژاد گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ تینتیس سالہ اسٹار جرمن کھلاڑی ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا کا لیجنڈری فٹ بال کلب بارسلونا جوائن کرنے سے پہلے جرمن بنڈس لیگا کے کلب ڈورٹمنڈ اور انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

سن دو ہزار بارہ کے یورو کپ کے لیے پہلی مرتبہ گونڈوگان کا قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں جرمن ٹیم نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔ وہ کمر کی انجری کے باعث سن دو ہزار چودہ کے عالمی کپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، یہ ورلڈ کپ جرمن ٹیم نے اپنے نام کیا تھا۔ تاہم سن دو ہزار پندرہ میں واپسی کے بعد گونڈوگان نے ہمیشہ ہی عمدہ کارکردگی دکھائی اور ٹیم کے اہم سینٹرل مڈ فیلڈر بن گئے۔

یورو 2024 کے لیے کل چھ گروپ بنائے گئے ہیں اور ہر گروپ میں چار ٹیمیں ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کی دفاعی ٹیم اٹلی گروپ بی میں ہے جبکہ اسپین اور کروشیا کی مضبوط ٹیمیں بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔

جرمن اپنا پرچم لہرانے میں کیوں ہچکچاتے ہیں؟

01:31

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں