1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپین فٹ بال چمپئین شپ کے افتتاحی میچ میں میزبان جرمنی فاتح

15 جون 2024

جرمن اسکواڈ نے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں پانچ گولوں سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔جرمن کپتان کے مطابق وہ ایسے ہی شاندار انداز میں اپنے پہلا میچ جتینے کے متمنی تھے۔

UEFA EM Deutschland 2024 | Deutschland-Schottland
تصویر: Mika Volkmann/IMAGO

یورپین چمپئین شپ فٹ بال کے افتتاحی میچ میں میزبان جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دے دی۔ جرمنی شاید ہی یورپی چیمپئن شپ میں اس سے بہتر آغاز کی خواہش کر سکتا تھا۔ میچ کے پہلے ہاف میں فلورین ویرٹس اور جمال موسیالا کے گول جرمنی کے لیے ایک مظبوط بنیاد کی ابتدا بنے۔

 اگرچہ جرمن ٹیم کوجمعے کے روز میونخ شہر کے الیانز ایرینا میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی لیکن یہ میچ میزبانوں کے لیے اپنے ٹورنامنٹ کاایک شاندار  آغاز کرنے اور ملک میں جوش و خروش کو بڑھانے کا مثالی  موقع تھا۔

میونخ کے الیانز ایرینا میں کھیلے گئے میچ کے دوران جرمن تماشایوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھیتصویر: Christoph Soeder/dpa/picture alliance

جرمنی کے کپتان الکے گُن دوآن  نے جرمن براڈکاسٹر زیڈ ڈی ایف کو بتایا، ''ہاں، ہم بالکل اسی طرح سےآغاز کرنا چاہتے تھے  اور سچ پوچھیں تو ہمیں بالکل اسی طرح کی شروعات کی ضرورت تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''میں کھیل سے پہلے ہی اچھا محسوس کر رہا تھا اور خدا کا شکر ہےکہ ایسا ہی ہوا۔ لیکن  ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے تک جانے کے لیے بالکل اسی طرح کے ماحول اور اپنے مداحوں کے جوش و خروش کی ضرورت ہے۔‘‘

اپنے آخری تین بڑے ٹورنامنٹس سے باہر ہونے کے بعد جرمن ٹیم  کی چمپئین شپ ٹائٹل جیتنے کی توقعات بہت کم تھیں۔ لیکن انہوں نے یورو کپ کی تاریخ میں اپنی سب سے بڑی فتح کے ساتھ اس ٹورنا منٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کھیل کے پہلے ہاف میں غلبہ حاصل کیا، اور  اسکاٹ لینڈ کے لیے اس غلبے کا بدترین اختتام اس وقت ہوا جب جرمن کھلاڑیوں کائی ہیورٹز،  نکلاس فئیول کروگ اور ایمرے جان نے وقفے کے بعد دوسرے ہاف میں تین گول کر کے اسکاٹ لینڈ کو مکمل بدحالی کا شکار کر دیا۔

جرمن ٹیم شروع سے ہی میچ پر حاوی رہی تصویر: Ariel Schalit/AP Photo/picture alliance

 جرمنی کے کوچ جولین ناگلسمین نے کہا کہ پہلے 20 منٹ بہت متاثر کن  اور ابتدائی گول بہت اچھے تھے۔ انہوں نے کہا، ''یہ بہت قیمتی ہے کہ بہت سے کھلاڑیوں نے ابتدائی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ صرف پہلا قدم تھا لیکن بہت اچھا تھا اور ہم اس کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں۔‘‘

اب جرمنی اپنا اگلا میچ انیس جون کو ہنگری کے خلاف کھیلے گا جبکہ اسی روز اسکاٹ لینڈ اور سوئٹزر لینڈ مد مقابل ہوں گے۔

ش ر⁄ ک م (ا ے پی)

جرمنی میں فٹ بال کا یورو کپ، سکیورٹی کتنی سخت؟

02:17

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں