1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی اداروں میں بڑے پیمانے پر مالیاتی فراڈ کی نشاندہی

25 جون 2023

انسداد دھوکہ دہی کی یورپی ایجنسی نے اتحاد کے مختلف رکن ممالک میں قائم اداروں میں کروڑوں یورو کے مالیاتی خرد برد کا پتہ چلایا۔ دھوکہ دہی کے واقعات میں ہنگری پہلے نمبر پر رہا

Symbolbild Korruption
تصویر: Ute Grabowsky/photothek/picture alliance

انسداد دھوکہ دہی کے لیے قائم یورپی یونین کی ایجنسی (او ایل اے ایف)کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2022ء میں یورپی یونین کے بجٹ میں 625 ملین یورو کی بے قاعدگیا ں کی گئیں، جوکہ سال2021ء کے مقابلے میں 100 ملین یورو زیادہ رقم ہے۔

او ایل اے ایف  نے سال 2022 میں دھوکہ دہی کے 256 کیسز حل کرنے کے بعد اب 192 نئے معاملات میں چھان بین شروع کر دی ہے۔ یورپی یونین کی اینٹی فراڈ ایجنسی کے مطابق 2022ء میں ویسے تو یورپ کے مخلتف ممالک میں دھوکہ دہی کے واقعات کی چھان بین کی گئی اور اس فہرست میں ہنگری پہلے نمبر پر رہا۔ ہنگری میں فراڈ کے پندرہ واقعات کی چھان بین کی گئی۔

تصویر: Tunahan Turhan/Zumapress/picture alliance

ہنگری میں فراڈ کے متعدد واقعات میں سے ایک کا تعلق یورپی یونین کی جانب سے مہیا کی جانے والی رقوم میں خرد برد سے تھا۔ یورپی یونین کی جانب سے بوڈاپیشٹ حکومت کو دیے جانے والا یہ فنڈ ویسٹ مینجمنٹ یا کوڑا کرکٹ کومناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی خاطر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں انسداد دھوکہ دہی کے یورپی ایجنسی نے یورپی کمیشن کو ہنگری کی حکومت سے گیارہ ملین یورو واپس لینے یا وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔

مالیاتی اور سائبر جرائم: دنیا بھر کی پولیس پریشان، انٹرپول

اولاف  نے اس کے علاوہ کورونا وبا کی بحالی کے یورپی یونین کے فنڈ میں ہونے والی مبینہ خرد برد کی تفتیش بھی شروع کر رکھی ہے۔کووڈ انیس کی عالمی وبا کے دوران اور اس کے بعد یورپی یونین نے اپنے رکن ممالک کو اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں بحالی کے لیے رقم دی تھی۔ اینٹی فراڈ ایجنسی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کے اس نے دیگر یورپی اداروں کے اندر ہونے والی مالی بدعنوانیوں کے واقعات کی چھان بین بھی شروع کر رکھی ہے۔

ایک واقعے میں یورپی پارلیمینٹ کے ایک رکن کی جانب سے کسی شخص کو نائب رکھا گیا حالانکہ جس شخص کو نوکری دی گئی وہ پہلے ہی سے کسی اور جگہ کام کر رہا تھا۔

تصویر: picture-alliance/ZB

اس کے علاوہ یورپی یونین کے دو قانون سازوں نے دو ٹرینیز بھرتی کیے اور ان سے ایسے کام کروائے، جو ان کے فرائض میں شامل نہیں تھے۔ یعنی یورپی یونین سے ان کاموں کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کے علاوہ اینٹی فراڈ ایجنسی نے یورپی یونین میں فروخت کیے جانے والے شہد میں ملاوٹ کے ایک بڑے اسکینڈل کا بھی پردہ فاش کیا ۔ اس سلسلے میں جانچ کے لیے شہد فروخت کرنے والی 133 کمپنیوں کے 320 نمونے اکھٹے کیے گئے اور حیران کن طور پر ان میں سے چھیالیس فیصد میں ملاوٹ کی گئی تھی۔

اٹلی: جرائم پیشہ گروہ یورپی ریکوری فنڈز تک رسائی کی کوشش میں

او ایل اے ایف کی حکام کو غیر قانونی طور پر فروخت کی جانے والی 531 ملین سگریٹس اور 14.7 ملین لیٹر وائن اور بیئر کو ضبط کرنے میں حکام کی مدد بھی کی۔ ساتھ ہی یورپی سطح پر جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف تفتیش بھی جاری ہے۔

م ق⁄ ع ا (ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں