1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی افریقی سربراہی اجلاس، میرکل اور ماکروں شریک ہوں گے

28 نومبر 2017

آئیوری کوسٹ میں کل بدھ انتیس نومبر سے یورپی افریقی سربراہی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی کوشش ہو گی کے اقتصادی روابط میں اضافے کی کوشش کی جائے گی۔

Estland Tallinn EU-Gipfel Digital Summit Macron und Merkel
تصویر: Getty Images/V. Kalnina

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی کوشش ہو گی آبیجان میں ہونے والے اس اجلاس میں تجارتی روابط کو بڑھانے اور  ہجرت کو منظم کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے۔ میرکل کو جرمنی میں انہیں دونوں معاملات پر دباؤ کا سامنا ہے۔

یورپی رہنما افریقی مہاجرین کی تعداد میں نمایاں کمی کے خواہاں

اسپین کے ذریعے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ

یورپی یونین: رکن ممالک مشترکہ سرحدی کنٹرول پر راضی

’تارکین وطن کو اٹلی سے بھی ملک بدر کیا جائے‘

میرکل گزشتہ ایک ماہ سے زائد کے عرصے سے نئی حکومت کے قیام کی کوششوں میں لگی ہوئی تھیں۔ اس اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں بھی شرکت کریں گے۔ اس دوران دیگر موضوعات میں تعلیم، نوجوانوں کے امور اور اقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات کی جائے گی، تا کہ پناہ گزینوں اور معاشی مسائل کی وجہ سے ہجرت کرنے والوں کو بحیرہ روم کے پر خطر سفر سے روکا جا سکے۔

فرانسیسی صدر آبیجان سمٹ میں شرکت کے لیے افریقی ملک برکینا فاسو پہنچ چکے ہیںتصویر: Reuters/P. Wojazer

یہ دورہ جرمن چانسلر کے لیے اس وجہ سے بھی اہم ہے کہ 2015ء میں دس لاکھ مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کے باعث انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

افریقی ممالک کے ساتھ جرمنی کا تجارتی توازن تقریباً چودہ فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اس تناظر میں جرمن افریقی بزنس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر کرسٹوف کاننگیسر نے کہا، ’’ مستقبل میں بھی اس منڈی میں جرمن صنعت کی نمائندگی پوری طرح دکھائی دینے کے آثار کم ہیں‘‘۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں