1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’یورپی فوج‘ کے بیان کو امریکی ہم منصب نے ’غلط‘ سمجھا، فرانس

10 نومبر 2018

فرانسیسی حکام کے مطابق صدر ماکروں کی جانب سے دیے گئے ’یورپی فوج‘ کی ضرورت کے بیان کی امریکی ہم منصب نے غلط تشریح کی۔ پیرس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس غلط فہمی کو دور کیا۔

Paris US-Präsident Trump und Macron
تصویر: Reuters/C.P. Tesson

آج بروز ہفتہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ملاقات کی۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کے اہلکار کے مطابق دونوں رہنماؤں کی بہت ’بہت تعمیری‘ رہی۔ دونوں صدور کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب پیرس پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے یورپی فوج کی تشکیل سے متعلق بیان کو ’نامناسب اور توہین آمیز ‘ قرار دیا تھا۔

صدارتی محل کے حکام نے مزید بتایا کہ  صدر ماکروں کے ’یورپی فوج‘ کی ضرورت کے بیان پر امریکی ہم منصب کا رد عمل  غلط فہمی کی بنیاد پر تھا۔ حکام کے مطابق امریکی صدر نے فرانسیسی صدر کو کہا،  ’’ہم اس سے زیادہ قریب ہیں، جتنے دکھائی دیتے ہیں۔‘‘

ملاقات کے دوران دونوں صدور نے سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلی تحقیقات پر اتفاق کیا۔ فرانسیسی صدارتی حکام کے مطابق خاشقجی کے قتل کیس کو مشرق وسطٰی میں عدم استحکام کی وجہ بننے نہیں دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے یمن میں جاری جنگ کے حوالے سے ’سیاسی حل‘ تلاش کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب شدید بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

تصویر: Reuters/C. Barria

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے یورپی دفاع پر خصوصی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ اُن کی بات چیت میں شام اور ایران کے معاملات بھی شامل تھے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات کے وقت ٹرمپ کا مزاج مصالحانہ دکھائی دے رہا تھا۔ امریکی صدر فرانس میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی تقریب میں شرکت کے لیے پیرس پہنچے ہیں۔

ع آ / ا ا (نیوز ایجنسیاں)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں