1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ: جرمنی بمقابلہ کروشیا

Ishaq, Adnan12 جون 2008

گروپ بی میں جمعرات کو کروشیا اورجرمنی کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اِسی سے گروپ لیڈر کا فیصلہ ہوگا۔ جبکہ اسی گروپ میں شامل آسٹریا ، پولینڈ کے خلاف مد مقابل ہو گا۔

آسٹریا کے شہر کلاگن فرٹ کا وورتھ سے سٹیڈیم جہاں جرمنی نے پولینڈکو دو گول سےہرایا اور آج اسی سٹیڈیم میں کروشیا کےخلاف میچ کھیل رہی ہے۔تصویر: AP

گروپ بی کا اہم ترین میچ کل بروز جمعرات آسٹریا کے شہر کلاگن فُرٹ میں کھیلا جائے گا۔ اِسی شہر کے Worthersee Stadium میں جرمن فٹ بال ٹیم نے اپنےپہلے میچ میں پولینڈکو دو گول سے شکست دی تھی۔

ژوّخیم لوو: جرمن فٹ بال ٹیم کےکوچتصویر: AP

کروشیا کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اُس کےاہم کھلاڑی Luka Modric اپنے ٹخنےکی چوٹ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اِس بات کے امکان ہیں کہ جرمنی کی ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔وہی ٹیم میدان میں اُترے گی جس نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کا عندیہ جرمن فٹ بال ٹیم کےکوچ Joachim Loew اور کپتان مشائیل بالاک نے بھی دیا ہے۔ اُن کے مطابق غیر ضروری تبدیلیوں سے جیتنے والی ٹیم کا رِدھم خراب اور متاثر ہوتا ہے۔

جرمن فٹ بال ٹیم کی مشہور فارورڈ جوڑی: پوڈولسکی (دائیں) اور کلوزے (بائں)تصویر: AP

جرمنی کے سبک رفتار فارورڈ یا حملہ آور کھلاڑیوں پوڈولسکی اور کلوزے کی موجودگی میں امکاناً کروشیا کی ٹیم دفاعی کھیل پر انحصار کرے گی۔ دونوں ٹیمیں اپنا اپنا پہلا میچ جیت کر تین تین پوائنٹ حاصل کر چکی ہیں۔

اِس سے قبل جرمنی اور کروشیا کی فٹ بال ٹیمیں سات بار مدِ مقابل ہو چکی ہیں۔ جرمنی کو پانچ مرتبہ جبکہ ایک میں کروشیا کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ ان مقابلوں میں ایک میچ برابررہا ۔ کروشیا کو جرمنی پر فتح سن اُنیس اٹھانوے کےورلڈ کپ کےکوارٹر فائنل میں حاصل ہوئی تھی۔


ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں