1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئین شپ: ترکی ڈرامائی فتح کے بعد کوارٹرفائنل میں

16 جون 2008

یورپی فٹ بال چیمپئین شپ کے گروپ اے کے آخری دومیچوں میں سے ایک میں اتوار کی رات ترکی کی ٹیم چیک جمہوریہ کو ہرا کو ان مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ کے پہلے سوا گھنٹے تک چیک ٹیم یہ مقابلہ دوصفر سے جیت رہی تھی۔

ترک ٹیم کی کامیابی پر جرمن شہر فرینکفرٹ میں خوشیاں مناتے ہوئے ترک نژادنوجوانتصویر: AP

مگر آخری پندرہ منٹوں میں ترک کھلاڑیوں نےکھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیااور اوپر نیچے تین گول کردیئے جن میں سے تیسرا گول میچ کے آخری سے پہلے منٹ میں کیا گیا۔ یوں کوارٹر فائنل میں ترکی کا مقابلہ اب کروشیا سے ہوگا جو اپنے گروپ میں اب تک دو میچوں میں چھ پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد قبل از وقت ہی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے۔

بازل میں ترک ٹیم کی فتح کے بعدسوئس ٹیم کے فین انتہائی افسردہ حالت میںتصویر: AP

کل رات کھیلے گئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان ملک سوئٹزرلینڈ نے پرتگال کو غیر متوقع طور پر دو صفر سے ہرا دیا۔ مگر پھر بھی سوئس ٹیم ان مقابلوں سے خارج ہو گئی ہے۔ گروپ بی کے آخری دو میچوں میں آج پیر کی رات جرمنی کا مقابلہ آسٹریا سے اور پولیبنڈ کا میچ کروشیا سے ہوگا۔

جرمن ٹیم اگر یہ میچ نہ ہاری تو وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ جائےگی۔ یہ میچ دیکھنے کے لئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی پولینڈ کے اپنے ایک مختصر سرکاری دورے کے بعد آج خاص طور پر آسٹریا جائیں گی۔

پیر کی رات دوسرا میچ کھیلنے والی پولینڈ کے مد مقابل کروشیا کی ٹیم پہلے ہی اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں