1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین اور اسرائیل: ایک عشرے میں پہلی اعلیٰ سطحی میٹنگ

4 اکتوبر 2022

یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوزیپ بوریل نے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم یائیرلاپید کی تعریف کی تاہم کہا کہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال "تشویش ناک" ہے۔

EU-Israel-Rat | Tagung in Brüssel | Elazar Stern & Josep Borrell
تصویر: Kenzo Tribouillard/AFP/Getty Images

یورپی یونین نے کہا کہ وہ برسلز میں ہونے والے مذاکرات کے دوران قیام امن کی کوششوں کو بحال کرنے اور فلسطینی علاقوں کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے گی۔

سن 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ "ایسوسی ایشن کونسل" کی میٹنگ منعقد کی ہے۔

یورپی یونین اور اسرائیل کیا باتیں کر رہے ہیں؟

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزیپ بوریل نے میٹنگ کے آغاز میں کہا کہ، "ہم ان کچھ مخصوص مسائل کے بارے میں واضح اور کھل کر بات کریں گے، جو ہماری تشویش کا سبب ہیں۔"

انہوں نے کہا "میں فلسطینی علاقوں کی صورت حال اور مشرق وسطیٰ امن مساعی کے بارے میں بات کررہا ہوں، جو تعطل کا شکار ہے۔"

بوریل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپید کی تقریر کی حمایت کا اظہار کیا، جس میں اسرائیلی رہنما نے "دو ریاستوں پر مبنی لوگوں کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ معاہدہ" پر زور دیا۔

بوریل نے کہا، "یہ بھی وہی ہے جس کے لیے ہم زور دینا چاہتے ہیں۔ ہم ایک ایسے سیاسی عمل کی بحالی چاہتے ہیں جو دو ریاستی حل اور ایک جامع علاقائی امن پر منتج ہو سکے۔ ہمیں یہ تلاش کرنا ہے کہ ہم اس کو کس طرح عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔"

یورپ کو گیس کی فراہمی، اسرائیل روس کی جگہ لینے کا خواہش مند

لاپید کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ''اسرائیلی غاصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے انصاف اور بین الاقوامی قانون پر مبنی امن کے حصول میں ہمارا اعتماد ختم ہو رہا ہے۔''

محمود عباس  نے کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے انصاف اور بین الاقوامی قانون پر مبنی امن کے حصول میں اعتماد ختم ہو رہا ہےتصویر: Janine Schmitz/photothek/picture alliance

"تشویش ناک"صورت حال

بوریل نے کہا کہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ ''تشویش ناک'' ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2007 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسرائیل اور یورپی یونین کے مابین ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں پر بھی اختلاف ہے۔ گزشتہ ماہ لاپید نے جرمن چانسلر اولاف شولس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جوہری معاہدے کو بحال کرنا ایک ''غلطی'' ہو گی۔

جوہری معاہدہ: ایران کا جواب 'تعمیری‘ نہیں، امریکہ

جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ ٹھوس ضمانت دے، ایران

بوریل کا کہنا تھا ''یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جس پر یقینی طور پر ہم متفق نہیں ہیں۔ اورفی الحال، وہ (جوہری معاہدے) مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔''

غزہ پٹی میں اسرائیلی دفاعی افواج کے جوابی حملے

02:01

This browser does not support the video element.

 ج ا/ ص ز (اے پی، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں