یورپی یونین اور زمبابوے کے درمیان مذاکرات
19 جون 2009گذشتہ سات سال کے دوران پہلی دفعہ یورپی یونین نے زمبابوے کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔ زمبابوے کے وزیر اعظم مورگن چنگیرائی نے یورپی یونین کے کمشینر برائے انسانی امداد لوئی مشل سے ملاقات کی۔زمبابوے کے وزیر اعظم آج کل دورہ یورپ پر ہیں جس کا مقصد انسانی امداد کے لئے یورپی ممالک کو قائل کرنا ہے۔
زمبابوے کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں گفتگو کرتے ہوئے مشل نے کہا : ’’آج کی ملاقات میں یورپی یونین اور زمبابوے کے درمیان تعلقات کا نئے سرے سے آغاز ہوا ہے۔‘‘
لوئی مشل نے کہا کہ کی نئی حکومت بین الاقوامی امدای اداروں کی مدد کے لئے ایک سیاسی موقع فراہم کرے گی۔ یورپی یونین کے کمشینر برائے انسانی امداد نے زمبابوے پر زور دیا کہ وہ سیاسی بنیاد پر کئے جانے والے تشدد کا خاتمہ کرے اور ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے۔
زمبابوے کے وزیر اعظم نے یورپی ممالک سے انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کی اپیل کی تھی۔ یورپی یونین نے یقین دلایا کہ جیسے ہی زمبابوے میں سیاسی عمل شروع ہوگا اسی وقت تعلقار دوبارہ بحال کردئے جایں گے۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹیری جنرل آیرین خان جو کہ زمبابوے کے چھ روزہ دورے پر تھیں نے کہا: ’’گو زمبابوے میں سیاسی تشدد پچھلے سال کی نسبت کافی کم ہے مگر انسانی حقوق کی صورتحال کافی سنگین ہے۔‘‘
خان نے مزید کہا کہ زمبابوے میں انسانی حقوق کی مسلسل اور شدید خلاف ورزی جاری ہے مگر ساتھ ہی انہوں نے انسانی امداد کے اداروں سے ایسے موقع پر امداد کم کرنے کی بجائے بڑھانے کی اپیل کی۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی متعدد کوششوں کے باوجود صدر رابرٹ موگابے نے ادارے کی سربراہ سے ملنے سے انکار کردیا۔
یورپی یونین ہر سال زمبابوے کے لئے غیر سرکاری اداروں کے زریعے 90 ملین یورو کی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس سال یورپی یونین نے اضافی 20 ملین یورو امبابوے میں سیاسی نظام حکومت کے استحکام کے لئے مختص کئے ہی، جبکہ چند روز قبل ہی جرمنی نے زمبابوے کو 25 ملین یورو کی امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے زمبابوے پر سفری پابندیاں ابھی تک عائد ہیں۔
رپورٹ : میرا جمال
ادارت : عاطف توقیر