1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے مذاکرات روک دینا چاہییں‘

6 نومبر 2018

ترکی 1999ء سے یورپی یونین میں شمولیت کا امیدوار ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ مذاکرات 2005ء میں شروع ہوئے تھے۔ آج یورپی یونین میں توسیع کے کمشنر یوہانس ہان نے کہا ہے کہ بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔

Türkei, Istanbul, Blaue Moschee mit EU-Fahne
تصویر: picture-alliance

یورپی یونین میں توسیع کے کمشنر یوہانس ہان نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے جاری بات چیت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اخبار ’ڈی ویلٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ترکی کے ساتھ مستقبل میں یہ یورپی یونین، دونوں کے لیے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ کوئی نیا راستہ تلاش کرتے ہوئے شمولیت کی بات چیت روک دیں۔‘‘

تصویر: imago/blickwinkel

یوہانس ہان نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے مذاکرات 2005ء سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں تعطّل ’حقیقت پسندانہ اسٹریٹیجک شراکت داری‘ کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ ان کے بقول تاہم یہ یورپی یونین کے رکن ممالک پر منحصر ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔ فی الحال ایسے کوئی اشارے موجود نہیں جن کی بنیاد پر کہا جائے کہ زیادہ تر یورپی ممالک ترکی کے ساتھ مذاکرات باقاعدہ طور ختم کرنے کے حق میں رائے دیں۔

یورپی ارکان یہ دیکھ رہے ہیں کہ ترکی اور یورپی یونین کے مابین اس موضوع پر بات چیت ایک طرح سے منجمد سی ہو چکی ہے اور آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ یوہانس ہان کے بقول اس توقف کی وجہ ترکی میں قانون کی بالادستی،آزادی اظہار اور شہری حقوق کے موضوعات پر یورپی یونین کے کچھ ممالک کے تحفظات ہیں۔

یورپی یونین میں توسیع کے کمشنر یوہانس ہان ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ ترکی کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رہنا چاہیے۔ ان کے بقول باہمی روابط کی ایک ایسی حقیقت پسندانہ شکل کی وضاحت ضروری ہے، جو دونوں کے مفاد میں ہو اور جس کے بعد ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے کے خاطر عملی طور پر سوچا جائے۔ ہان نے اس موقع پر تجویز دی ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کی کسٹم یونین میں شامل کیا جائے۔ تاہم رواں برس جون میں ہی اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

’ترکی یورپی یونین معاہدہ‘ خطرے میں، مہاجرین کہاں جائیں گے؟

02:21

This browser does not support the video element.

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں