1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’یورپی یونین کی مہاجر پالیسی انسانیت کے خلاف جرم‘

3 جون 2019

یورپی وکلا کے ایک گروپ نے یورپی یونین کی مہاجر پالیسی کو ’انسانیت کے خلاف جرم‘ کے مساوی قرار دیا ہے۔ وکلا کی اس رپورٹ میں بین الاقوامی عدالت سے خصوصی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Reichstagsgebäude in Berlin mit den Flaggen von der EU, Armenien und Deutschland
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Kalker

اس خصوصی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یورپی یونین کی مروجہ مہاجر پالیسی کے تحت چالیس ہزار سے زائد افراد کو بحیرہ روم میں روک کر واپس بھیجا گیا۔  الزام عائد کیا گیا ہے کہ یورپ پہنچنے کی خواہش رکھنے والے ان مہاجرین کی کشتیوں کو پکڑنے کے بعد ان کا رخ واپس موڑنے کے بعد کشتیوں پر سوار افراد کو لیبیا کی ساحلوں پر قائم حراستی کیمپوں یا اذیتی مراکز منتقل کر دیا گیا۔ وکلا نے اس عمل کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

اس خصوصی رپورٹ کے ایک مصنف وکیل خوان برانکو نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اب بین الاقوامی فوجداری عدالت کی خاتون مستغیث اعلیٰ کی ہمت دیکھنا ہے کہ وہ پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر اپنا تفتیشی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں یا پھر وہ ان مندرجات کو پڑھ کر بھی کوئی عملی قدم اٹھانے سے قاصر رہیں گی۔

برانکو نے مزید کہا کہ اگر بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر تفتیش کا عمل شروع کرتی ہیں تو پھر اس کی لپیٹ میں برسلز میں یورپی یونین کا صدر دفتر، پیرس میں ایمانوئل ماکروں کی حکومت، جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے حکومتی فیصلے اور اٹلی کے دارالحکومت  روم میں عوامیت پسند حکومت کو لایا جائے گا۔ برانکو نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کی پالیسی پر عمل سے چودہ ہزار تارکین وطن کی ناگہانی موت واقع ہوئی۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے تارکین وطن سے متعلق خصوصی رپورٹ کے مندرجات کو مسترد کر دیا ہےتصویر: DW/A. Kamber

اس رپورٹ پر صرف جرمن حکومت کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ برلن سے جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبیرٹ نے تارکین وطن سے متعلق چند وکلا کی خصوصی رپورٹ کے مندرجات کو مسترد کر دیا ہے۔ زائبیرٹ کے مطابق سمندر میں ہونے والی ہلاکتیں کے ذمہ دار انسانی اسمگلر ہیں اور لیبیا کے حراستی کیمپوں کے حالات سے یونین اور جرمن حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اشٹیفان زائبیرٹ نے مزید کہا کہ برلن حکومت مہاجرین کی رضاکارنہ واپسی کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور مہاجرین کی اپنے واپس پہنچنے کے علاوہ اُن وہاں ادغام کی بھی حامی ہے۔ برلن حکومت کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے تحفظ کے لیے قانونی ضوابط کو مستحکم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا ہے۔ زائبیرٹ کے مطابق لیبیا کے ساحلوں پر موجود حراستی کیمپوں کے متبادل پر بھی غور جاری ہے۔

انٹرنیشنل کریمینل کورٹ ایک ایسی عدالت ہے، جس کے اختیار میں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف تفتیش کی جاتی اور مجرمان کو سزائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں