1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین کے اپنے دفاعی منصوبے پر امریکا کو تشویش کیوں؟

15 مئی 2019

امریکا نے یورپی یونین کے داخلی سطح پر دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبے پر برسلز کو خبردار کیا ہے۔ واشنگٹن انتظامیہ کے مطابق ایسے منصوبے دہائیوں سے جاری بین البراعظمی تعلقات اور نیٹو کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

Kampfhubschrauber Tiger - Truppenübungsplatz in Munster
تصویر: picture alliance/dpa/M. Gambarini

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے یورپی دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبوں کے حوالے سے امریکی خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ یورپی وزرائے دفاع سے بات چیت کرتے ہوئے موگیرینی کا کہنا تھا، ’’یورپی یونین کی سوچ  اصل میں اس وقت امریکی منڈی کے مقابلے میں یورپی کمپنیوں اور آلات کے بارے میں زیادہ آزاد ہے۔‘‘

ان کے بقول یورپی یونین میں ’Buy European‘ کی طرح کا کوئی ایکٹ موجود نہیں اور یورپ میں اکیاسی فیصد بین الاقوامی معاہدے امریکی کمپنیوں کو ہی ملتے ہیں۔

تصویر: picture-alliance/dpa/C. Bruna

یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر گورڈن زونڈلینڈ نے یونین کو لکھے گئے ایک خط کے ایک نکتے پر زور دیا ہے اور ممکنہ امریکی پابندیوں کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔ ان کے بقول، ’’مجھے امید ہے کہ ہم سوچ بچار کے ذریعے اس طرح کی کسی کارروائی سے بچ سکیں گے۔‘‘

یہ خط دفاعی شعبے کے نائب امریکی وزیر ایلن لارڈ نے یکم مئی کو فیدیریکا موگیرینی کو لکھا تھا۔ اس خط میں یورپی یونین کو دس جون تک جواب دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

امریکا نے اپریل میں یورپی پارلیمان کی جانب سے یورپی ڈیفنس فنڈ (ای ڈی ایف)  کے لیے تیرہ ارب یورو منظور کے جانے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ یہ دفاعی رقوم سات سال کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

اس امریکی خط کے مطابق، ’’منصوبے کے اس مسودے میں موجود شرائط گزشتہ تین دہائیوں سے دفاعی شعبے میں بین البراعظمی تعاون میں ایک ڈرامائی تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہیں۔‘‘

یورپی یونین کے اس منصوبے کے مطابق یونین کی رکن ریاستیں نئے دفاعی آلات اور ساز و سامان کی تیاری کے سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔ ان مصنوعات میں جنگی جہاز اور ڈرون بھی شامل ہیں۔ اسی طرح یہ اٹھائیس یورپی ممالک فوجی ہسپتالوں اور تربیت گاہوں کے قیام میں بھی ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

جرمنی اور فرانس مل کر یورپی جنگی طیارے بنانا چاہتے ہیں تاکہ دفاعی سطح پر خود مختار ہوتے ہوئے خطے کی سلامتی کی حوالے سے امریکا پر تاریخی انحصار کو بھی کم کیا جا سکے۔

نیٹو سربراہی اجلاس کا پہلا روز، دفاعی بجٹ کی تقسیم اہم ترین موضوع

02:54

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں