یورپی یونین کے ’چیٹ کنٹرول‘ پلان کو اکثریتی حمایت نہ مل سکی
31 اکتوبر 2025
برسلز میں یورپی یونین کے سفارت کاروں کے مطابق واٹس ایپ، سگنل اور دیگر آن لائن میسجنگ سروسز کی نگرانی کے اس منصوبے کو جمعہ 31 اکتوبر کے روز اس بلاک کے رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔
فیس بک واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا استعمال نا کرے، جرمن کمشنر
اب ایک ایسا نیا سمجھوتہ تیار کیا جا رہا ہے جو رضاکارانہ بنیادوں پر ہوگا، اور موجودہ معاہدے کی ہی توسیع سمجھا جائے گا، جس کے تحت مختلف آن لائن سروسز ازخود تعاون کر سکتی ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل نیٹ ورکس
جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس نئے رضاکارانہ منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے، جب کہ جرمن وزیر انصاف اشٹیفانی ہوبش نے کہا ہے کہ وہ اس سمجھوتے سے مطمئن ہیں کیونکہ ان کے بقول اس سے بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف کارروائی ممکن ہوگی مگر بنیادی انسانی حقوق بھی محفوظ رہیں گے۔
واٹس ایپ گروپ سے ’کیوں نکالا‘ ایڈمن کو ہی قتل کر دیا
یورپی یونین میں اس معاملے پر کئی برسوں سے بحث جاری تھی۔ یورپی کمیشن نے 2022ء میں ایک ابتدائی تجویز پیش کی تھی، جس کے تحت واٹس ایپ، سگنل اور دیگر میسجنگ پلیٹ فارمز پر چیٹس، تصاویر، ویڈیوز اور لنکس کو خودکار نظام کے ذریعے اسکین کیا جانا تھا تاکہ بچوں سے متعلق غیر قانونی مواد کی نشاندہی کی جا سکے اور اسے تفتیشی اداروں کو رپورٹ کیا جا سکے۔
سوشل میڈیا نے مادری زبانوں سے ہمارا تعلق مضبوط کیا یا کمزور؟
اس منصوبے کے ناقدین نے اسے بڑے پیمانے پر عام صارفین کی نگرانی کا آلہ اور شہری آزادیوں کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
موجودہ رضاکارانہ معاہدہ اپریل 2026ء میں ختم ہو جائے گا، جس کے باعث یورپی حکام پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ نئے فریم ورک پر مذاکرات جلد مکمل کریں۔