یورپ: کچھ کیڑے مکوڑوں کو انسانی غذا کا حصہ بنانے کی منظوری
14 جنوری 2021
یورپی فوڈ سیفٹی ایجنسی نے میل ورمس کو پاستہ میں پاؤڈر کی شکل یا پھر ثابت طور کھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تصویر: Reuters/Kim Kyung-Hoon
اشتہار
اٹلی کے شہر پارما میں واقع یورپی یونین کے نگراں ادارے 'یورپیئن فوڈ سیفٹی ایجنسی' (ای ایف ایس اے) نے میل ورمس یعنی طعمی کیڑوں کو باضابطہ طور بطور غذا استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ شہر اپنے لذیذ پاستہ، ٹماٹر، ہیم اور چیز کے لیے معروف ہے۔
ماہرین کی نظر میں یہ کیڑے مکوڑے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے اچھے ثابت ہوئے ہیں۔
اگر یورپی کمیشن کی جانب سے بھی اس منظوری کی توثیق ہوجاتی ہے تو یہ پیلے رنگ کے کیڑے مکوڑے یورپی ممالک کے فوڈ اسٹورز میں دستیاب ہونا شروع ہو جائیں گے۔
فوڈ ایجنسی کے مطابق یہ کیڑے پروٹین، چربی اور فائبر جیسے اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کیڑوں یا پھر اس کے پاؤڈر کو اسنیکس یا نوڈلز میں ڈال کربھی کھایا جا سکتا ہے۔
کیڑوں سے کراہت
پارما یونیورسٹی کے محقق جیوانی سوگاری کہتے ہیں کہ یورپ کے اکثر لوگوں کو کیڑوں سے کراہت محسوس ہوتی ہے۔ تاہم دنیا کے کئی افریقی اور ایشیائی ممالک میں مختلف طرح کے کیڑے مکوڑے کھانا ایک عام سی بات ہے۔
ان کے مطابق وقت کے ساتھ لوگوں کی عادتیں بدلتی ہیں اور اس معاملے میں بھی ''لوگوں کا رویہ تبدیل ہوسکتا ہے۔‘‘
جرمن شہری کیوں گوشت کم اور سبزیاں زیادہ کھانا چاہتے ہیں؟
02:51
This browser does not support the video element.
یورپی ملکوں جرمنی اور آسٹریا میں بعض نمکین غزائوں کے تیاری میں کیڑوں کا پہلے ہی استعمال ہوتا ہے۔
فوڈ سیکٹر کی دلچسی
یورپی حکام کا کہنا ہے کہ سائنسی برادری کے ساتھ ساتھ فوڈ کی صنعت سے وابسطہ کاروباری حلقوں کو ایک عرصے سے قابل غذا کیڑوں میں کافی دلچسی رہی ہے۔
کھانے کی نئی اقسام کی منظوری اور اس سے ممکنہ خطرات کے تجزیے کے لیے ایجنسی کو تقریبا ڈیڑھ سو درخواستیں دی گئی تھیں جس میں سے پندرہ کیڑوں کی اقسام بھی تھیں۔ لیکن ان سب میں سب سے پہلے میل ورمس یعنی طعمی ودود کو منظوری دی گئی ہے۔
غذا کی قلت کا حل
ماہرین کے خیال میں دنیا بھر کیڑوں مکوڑوں کی کئی اقسام کو انسانی غذا کے طور پہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شاید اسی لیے غذا اور کاشتکاری سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے 'فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائیزیشن' (فاؤ) نے سن 2013 میں کہا تھا کہ ''کیڑے کھانے سے غذائی عدم تحفظ میں کمی لائی جاسکتی ہے۔‘‘
اقوام متحدہ کے مطابق ایسے کیڑے حیاتیاتی فضلہ کھا کر بھی پنپ سکتے ہیں اور دیگر موشیوں کے مقابلے میں جہاں ان کی افزائش میں بہت کم پانی استعمال ہوتا ہے وہیں ان کی کاشت بھی آسان ہے۔
ص ز/ ش ج (روئٹرز، ڈی پی اے، اے ایف پی)
سونا، ورزش یا خوراک، ذہنی صحت پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والا عنصر کیا ہے ؟ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے۔
تصویر: Muzamil Mattoo/NurPhoto/picture alliance
گہری نیند
عام طور پر یہی کہا جاتا ہے کہ آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرنے کے بے شمار طبی فوائد ہیں لیکن گھنٹوں سے زیادہ یہ اہم اچھی اور گہری نیند ہے۔ بھر پور نیند کے چند گھنٹے بھی دماغی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
تصویر: Colourbox
ڈپریشن اور موڈ کی خرابی
اس سائنسی تحقیق پر سائنس الرٹ نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک متن میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی ڈپریشن اور موڈ کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔ نیند کی کمی کے باعث دن کے اوقات میں چڑچڑا پن ہونا عام بات ہے جو نہ صرف آپ کے کاموں کو متاثر کرتا ہے بلکہ رشتوں کو بھی۔
تصویر: Colourbox
متوازن غذا
لیکن صرف اچھی نیند کافی نہیں ہے۔متوازن غذا بھی ہمیں ڈپریشن سے دور رکھتی ہے۔ دالیں، سبزیوں اور پھلوں میں ایسے وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو ہماری اچھی دماغی صحت کے لیے ضروری ہے۔
تصویر: Studio R. Schmitz/FoodCollection/picture alliance
دیر پا صحت کے لیے مفید
اس رسرچ پیپر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر لوگ یہ سمجھ جائیں کہ انہیں غذا، نیند اور ورزش تینوں عناصر کا خیال رکھنا ہے تو یہ ان کی دیر پا صحت کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Bugany
اچھی نیند حاصل کرنا کیسے ممکن ہے؟
سونے سے تقریباﹰ ایک گھنٹا قبل ٹیبلٹس، ٹی وی اور موبائل فون کا استعمال ترک کر دینا پر سکون نیند کے لیے ضرروی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے سے کم از کم دو سے تین گھنٹے پہلے کھانا نہیں کھانا چاہیے۔سونے کا ایک وقت مقرر کرنا بھی اچھی نیند حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
تصویر: DW/App Effectshop
متوان غذا کیا ہے؟
ہمارے جسم کو کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، چکنائی، وٹامنز، اور نمکیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ایک ایسے کھانوں کو غذا کا حصہ بنایا جائے جن سے یہ تمام اجزا حاصل کی جاسکیں۔ پھلوں، سبزیوں کا استعمال اچھا ہے۔ گوشت کا استعمال اعتدال کے ساتھ کرنا ور دالوں کو بھی غذا میں شامل کرنا ضروری ہے۔
تصویر: Colourbox
جسمانی ورزش کے فوائد
ایک حالیہ تحقیقی کے مطابق روزانہ پینتیس منٹ کی واک وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ چاہے کوئی کھیل کھیلا جائے، جم میں مشینوں کے ساتھ ورزش ہو یا پھر صرف واک کسی بھی قسم کی جسمانی ورزش طویل عمر اور اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
تصویر: picture-alliance/H. Thalmann
اچھی صحت کی بنیاد
نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگوکی تحقیق میں شامل سائنسدان کا کہنا ہے، ’’ نیند، جسمانی ورزش اور صحت بخش غذا اچھی صحت کی بنیاد ہے اور یہ تینوں عوامل خاص کر نوجوانوں کی مجموعی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔‘‘