1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ کو اتحاد کی ضرورت ہے، پوپ فرانسس

22 اپریل 2020

پوپ فرانسس نے یورپ پر زور دیا ہے کہ ’بھائی چارے پر مبنی اتحاد‘ کو دوبارہ سے قائم کرنے کی کوشش کریں۔ نئے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کے مشترکہ ردعمل پر یورپی ممالک شدید قسم کے اختلافات کا شکار ہیں۔

Belgien
 Coronavirus - Sondersitzung des Europäischen Parlaments |  Ursula von der Leyen
تصویر: picture-alliance/dpa/European Parliament/L. Diffembacq

یورپی یونین کی سربراہی سمٹ سے قبل پوپ فرانسس نے کہا کہ دراصل یہی اقدار یورپ کے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہ اس مخصوص وقت میں یورپی اقوام میں اتحاد کی زیادہ ضرورت ہے۔ یورپی یونین کے رہنما جمعرات کے دن ویڈیو کانفرنس کریں گے۔

عالمی سطح پر اس نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے شکار افراد کی تعداد پچیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ تریسٹھ ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ یورپی ملک اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید  چار سو پینتیس افراد نئے کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔ اس یورپی ملک کی وزارت صحت نے بدھ کے دن بتایا کہ یوں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے۔ تاہم اس ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے شرح اموات میں کمی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت اسپین میں اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ آٹھ ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

پوپ فرانسستصویر: Getty Images/AFP/A. Solaro

جرمنی میں کووڈ انیس میں متاثرہ افراد کی تعداد میں گزشتہ روز کے دوران بائیس سو کا مزید اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یوں اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے بدھ کے دن بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید  دو سو اکیاسی افراد ہلاک ہوئے۔ یوں جرمنی میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار آٹھ سو سے زائد ہو گئی ہے۔

امریکا کے ہیلتھ چیف رابرٹ ریڈ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے یہ زیادہ تباہ کن ہو گا کیونکہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر موسمی نزلہ زکام کے سیزن میں آئے گا۔ انہوں نے امریکیوں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے ہی تیار رہیں اور ضروری طبی ہدایات پر عمل کریں۔ امریکا میں اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ لاکھ ہو چکی ہے جبکہ چوالیس ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو کسی بھی ملک میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔

فلپائن کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 422 ڈاکٹر اور 386 نرسز بھی شامل ہیں۔ بدھ کے دن محکمہ صحت نے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں چھبیس ہیلتھ ورکرز ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی شعبہ صحت عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی کوشش میں ہے۔ فلپائن میں اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد چھ ہزار سات سے زائد ہو چکی ہے۔

 ا ا / ب ج ( ڈی پی اے، روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں