1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ کا فوکس اپنی بہتر سکیورٹی ہونا چاہیے، ڈچ انٹیلیجنس چیف

مقبول ملک روئٹرز کے ساتھ
21 اپریل 2026

یورپی یونین کے رکن ملک نیدرلینڈز کی فوج کی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی وی ڈی کے سربراہ کے مطابق یورپ کو مستقبل میں اپنی بہتر سلامتی کے لیے اب تک کے مقابلے میں زیادہ بڑی ذمے داریاں خود اپنے سر لینا ہوں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کے ساتھ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کے ساتھتصویر: Evan Vucci/AP Photo/picture alliance

نیدرلینڈز کے دارالحکومت دی ہیگ سے منگل 21 اپریل کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ڈچ ملٹری کی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی وی ڈی (MIVD) کے سربراہ نے کہا کہ یورپ کی سلامتی کے لیے زیادہ ذمے داریاں خود یورپ ہی کو اٹھانا چاہییں۔

ایم آئی وی ڈی کے سربراہ پیٹر ریزنک کا یہ بیان دی ہیگ میں اس ملٹری انٹیلیجنس سروس کی طرف سے جاری کردہ 2025ء کے لیے اس کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ جاری کیا گیا۔

روس نے یوکرین میں نیٹو فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی مسترد کر دی

اس بیان میں پیٹر ریزنک نے کہا کہ روس کییوکرین کے خلاف جنگ میں چین کی طرف سے ماسکو کی تائید و حمایت اور مغربی دنیا میں طویل عرصے سے قائم دفاعی تنظیموں اور اتحادوں پر پڑنے والے دباؤ کے بعد یہ لازمی ہو چکا ہے کہ یورپ اپنی سکیورٹی کے لیے زیادہ فیصلہ کن ذمے داریاں خود اپنے سر لے۔

یورپی فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے ڈچ بکتر بند دستےتصویر: Marzia Cosenza/European Union

یورپ کو درپیش خطرات کئی اور متنوع

ڈچ ملٹری انٹیلیجنس چیف کے مطابق، ''وہ بین الاقوامی نظام جس پر ہم نے عشروں تک انحصار کیا، جس میں ادارے قوانین اور معاہدوں کے محافظوں کا کام کرتے تھے، اب بہت زیادہ دباؤ میں ہے۔ اب یہ نظام ایک ایسے مقام پر ہے، جہاں قوانین مبہم ہو جاتے ہیں اور طاقت کی حیثیت زیادہ فیصلہ کن ہو جاتی ہے۔ یوں خطرات بڑھے جاتے ہیں۔ اس لیے یورپ کو اپنی سلامتی کی ذمے داریاں بتدریج لیکن زیادہ سے زیادہ خود اپنے سر لینا شروع کر دینا چاہیے۔‘‘

یورپی سلامتی سے متعلق کلیدی ممالک کی سمٹ پیر کو فرانس میں

ایم آئی وی ڈی کی اس سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے تنازعے اور مشرق وسطیٰ میں موجودہ خونریز کشیدگی کے اثرات نیدرلینڈز اور اس کے مفادات کے ساتھ ساتھ یورپ کی سلامتی اور مفادات کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

امریکہ اور ایران دونوں نے اسلام آباد میں نئے جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کا اشارہ دے دیا

یوکرین کی جنگ اب تک ہزارہا انسانی ہلاکتوں کی وجہ بن چکی ہےتصویر: Jose Colon/Anadolu/picture alliance

ساتھ ہی ڈچ فوج کی انٹیلیجنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں اس حوالے سے بھی خبردار کیا کہ چین کی طرف سے سائبر حملے بھی ایک مسلسل بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔ اس ایجنسی نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ چینی سائبر حملے رواں برس ممکنہ طور پر اور زیادہ ہو سکتے ہیں۔

روسی یوکرینی جنگ: برطانیہ کو ٹرمپ سے کییف کی حمایت جاری رکھنے کی توقع

ایم آئی وی ڈی نے اپنی یہ سالانہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر جاری کی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مابین کشیدگی واضح طور پر زیادہ ہو چکی ہے۔

صدر ٹرمپ یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ امریکہ نیٹو سے علیحدگی بھی اختیار کر سکتا ہے۔ اس دھمکی کی وجہ نیٹو کا ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جنگ میں شامل ہونے سے انکار بنا تھا۔

ادارت: جاوید اختر

جرمنی يورپ کے دفاع ميں پيش پيش

02:18

This browser does not support the video element.

مقبول ملک ڈی ڈبلیو اردو کے سینیئر ایڈیٹر ہیں اور تین عشروں سے ڈوئچے ویلے سے وابستہ ہیں۔
ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں