جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرواتے نظر آ رہے ہیں۔
اشتہار
جرمن فٹبال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایک خصوصی ٹریننگ سیشن میں سابق اولمپئین ایتھلیٹ یوسین بولٹ شریک ہو رہے ہیں۔ ڈورٹمنڈ اور یوسین بولٹ کی مشترکہ اسپانسر کمپنی ’پوما‘ نے اس پبلک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ ڈورٹمنڈ کے ٹریننگ سینٹر میں اس خصوصی سیشن کو دیکھنے کے لیے یوسین بولٹ کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔یوسین بولٹ کیریئر کی آخری دوڑ میں وقت سے ہار گئے
جمیکا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کرکٹ کے مداح تو ہیں لیکن فٹبال میں وہ برطانوی کلب مانچینسٹر یونائیٹڈ کے پرستار بھی ہیں۔
اکتیس سالہ یوسین بولٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شائع کی ہیں جب کہ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ڈورٹمنڈ کے کھلاڑی جمعہ کے روز تیار رہیں۔‘
ایک سو اور دوسو میٹر کی دوڑ کے عالمی ریکارڈز کے حاملہ یوسین بولٹ گزشتہ سال سے ریس کے عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
بوروسیا ڈوٹمنڈ کی بس دھماکوں کی زد میں
جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس کے قریب ہونے والے تین دھماکوں کے نتیجے میں اس ٹیم کی نمائندگی کرنے والا ہسپانوی کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈوٹمنڈ میں یہ واقعہ منگل کی شام رونما ہوا۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/M. Meissner
بس کے شیشے ٹوٹ گئے
ان دھماکوں کی وجہ سے بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ٹیم کا ایک کھلاڑی زخمی ہو گیا۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/M. Meissner
میچ مؤخر کر دیا گیا
اس واقعے کے بعد چیمپیئنز لیگ کا کوارٹر فائنل میچ موخر کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں موناکو کی ٹیم کے خلاف منگل کو کھیلنا تھا۔
تصویر: picture-alliance/AA/I. Fassbender
کھلاڑی محفوظ رہے
بوروسیا ڈورٹمنڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں صرف ایک کھلاڑی معمولی زخمی ہوا جبکہ دیگر سب کھلاڑی اور اسٹاف محفوظ رہا۔
تصویر: Reuters/K. Pfaffenbach
دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں
پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فوری طور پر ان دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔ تاہم تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
تصویر: Reuters/K. Pfaffenbach
صورتحال قابو میں
جرمن پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔
تصویر: Reuters/C.Recine
’ٹیم متحد ہے‘
بوروسیا ڈورٹمنڈ کے چیف ایگزیکٹیو نے بتایا ہے کہ اس واقعے کی وجہ سے تمام ٹیم ایک دھچکے کی کیفیت میں ہے۔ ہانس یوآخم واٹزکے نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ٹیم بدھ کے دن ہونے والے میچ میں مخالف ٹیم کا مقابلہ کرنے کو تیار ہو گی۔
تصویر: picture alliance/dpa/C.Linhoff
ہسپانوی کھلاڑی کے ساتھ یک جہتی
اس واقعے میں ہسپانوی کھلاڑی مارک بارٹرا معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اسپین کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ بارٹرا جرمن کلب ڈورٹمنڈ کا حصہ بھی ہیں۔ بارسلونا کلب کے علاوہ اسپین کی ٹیم نے بھی بارٹرا اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔