پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر تیرہ اگست کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک میں قید تیس بھارتی شہریوں کو رہا کر دیا جائے گا۔
اشتہار
پاکستان کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب گزشتہ چند برسوں میں شدید سرحدی کشیدگی کے بعد اب جوہری صلاحیت کے حامل ان دونوں ہمسایہ ممالک کی مشترکہ سرحدوں پر تناؤ میں قدرے کمی دیکھی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ علاقے کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر حالیہ کچھ برسوں میں اطراف کے مسلح دستوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی دیکھی گئی ہیں۔
جنوبی ایشیا کے ان دونوں حریف ممالک میں قید ایک دوسرے کے شہری اکثر وہ افراد ہوتے ہیں، جو دونوں ریاستوں کے درمیان طویل سرحد کو کسی نہ کسی جگہ سے غلطی سے عبور کر لیتے ہیں۔ ان میں نوے فیصد تعداد ان ماہی گیروں کی ہوتی ہے، جنہیں بحیرہء عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ان میں سے بعض قیدی کئی کئی سال قید خانوں میں گزار دیتے ہیں، جہاں انہیں غیر انسانی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، ’’ہیومینیٹیرین امور کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے کی مستقبل پالیسی کے تناظر میں ان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘
جنوبی ایشیائی ممالک میں میڈیا کی صورت حال
رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے پریس فریڈم انڈکس 2018 جاری کر دیا ہے، جس میں دنیا کے 180 ممالک میں میڈیا کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے درجہ بندی کی گئی ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں میڈیا کی صورت حال جانیے، اس پکچر گیلری میں۔
تصویر: picture alliance/dpa/N. Khawer
بھوٹان
جنوبی ایشیائی ممالک میں میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی بھوٹان میں حاصل ہے اور اس برس کے پریس فریڈم انڈکس میں بھوٹان 94 ویں نمبر پر رہا ہے۔ گزشتہ برس کے انڈکس میں بھوٹان 84 ویں نمبر پر تھا۔
تصویر: DJVDREAMERJOINTVENTURE
نیپال
ایک سو اسّی ممالک کی فہرست میں نیپال عالمی سطح پر 106ویں جب کہ جنوبی ایشیا میں دوسرے نمبر پر رہا۔ نیپال بھی تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں چھ درجے نیچے چلا گیا۔ گزشتہ برس نیپال ایک سوویں نمبر پر تھا۔
تصویر: picture-alliance/NurPhoto/N. Maharjan
افغانستان
اس واچ ڈاگ نے افغانستان میں صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اس برس کی درجہ بندی میں افغانستان نے گزشتہ برس کے مقابلے میں دو درجے ترقی کی ہے اور اب عالمی سطح پر یہ ملک 118ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں افغانستان تیسرے نمبر پر ہے۔
تصویر: picture-alliance/Tone Koene
مالدیپ
اس برس کے انڈکس کے مطابق مالدیپ جنوبی ایشیا میں چوتھے جب کہ عالمی سطح پر 120ویں نمبر پر ہے۔ مالدیپ گزشتہ برس 117ویں نمبر پر رہا تھا۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo(M. Sharuhaan
سری لنکا
جنوبی ایشیا میں گزشتہ برس کے مقابلے میں سری لنکا میں میڈیا کی آزادی کی صورت حال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ سری لنکا دس درجے بہتری کے بعد اس برس عالمی سطح پر 131ویں نمبر پر رہا۔
تصویر: DW/Miriam Klaussner
بھارت
بھارت میں صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس پر رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی درجہ بندی میں بھارت اس برس دو درجے تنزلی کے بعد اب 138ویں نمبر پر ہے۔
تصویر: DW/S. Bandopadhyay
پاکستان
پاکستان گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی عالمی سطح پر 139ویں نمبر پر رہا۔ تاہم اس میڈیا واچ ڈاگ کے مطابق پاکستانی میڈیا میں ’سیلف سنسرشپ‘ میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/T.Mughal
بنگلہ دیش
جنوبی ایشیائی ممالک میں میڈیا کو سب سے کم آزادی بنگلہ دیش میں حاصل ہے۔ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی عالمی درجہ بندی میں بنگلہ دیش 146ویں نمبر پر رہا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Stache
عالمی صورت حال
اس انڈکس میں ناروے، سویڈن اور ہالینڈ عالمی سطح پر بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ چین 176ویں جب کہ شمالی کوریا آخری یعنی 180ویں نمبر پر رہا۔
9 تصاویر1 | 9
بتایا گیا ہے کہ پیر کو رات گئے کم از کم 27 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جو تمام کے تمام بھارتی ماہی گیر ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت سے بھی ایسے ہی اقدامات کی توقع کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سن 2013 سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد اور لائن آف کنٹرول پر ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں فوجیوں اور عام شہریوں سمیت سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔