1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تعليمیونان

یونان میں اب نجی غیر ملکی یورنیورسٹیاں بھی، نیا قانون منظور

17 مارچ 2024

ایتھنز میں یونان کی قومی پارلیمان نے نئی قانون سازی کرتے ہوئے نجی غیر ملکی یونیورسٹیوں کو یورپی یونین کے رکن اس ملک میں اپنی شاخیں اور کیمپس کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ یونانی پارلیمان نے یہ منظوری معمولی اکثریت سے دی۔

ایتھنز میں یونان کی قومی پارلیمان کے ایوان کا ایک منظر
یہ حقیقت کہ 300 اراکین پارلیمان میں سے 141 نے اس بل کی حمایت نہیں کی، اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ قانون سازی یونان میں کافی متنازعہ ہےتصویر: Michael Varaklas/AP/picture alliance

یونان میں اس موضوع پر پارلیمان میں پیش کردہ مسودہ قانون کے خلاف ملکی طلبہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ کہتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے کہ نجی غیر ملکی یونیورسٹیوں کے لیے یونانی تعلیمی شعبے کو کھول دینے سے اندرون ملک پبلک یونیورسٹیوں سے حاصل کردہ ڈگریوں کی اہمیت کم ہو جائے گی۔

یونان میں ہم جنس پسند جوڑوں کو شادی کی اجازت

تاہم پارلیمانی ارکان نے اس احتجاج کا زیادہ اثر نہ لیا اور وزیر اعظم مٹسوٹاکس کی حکومت کی طرف سے پیش کردہ قانونی مسودے کو 300 رکنی قومی پارلیمان میں 159 اراکین کی اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔

یہ حقیقت کہ 300 اراکین پارلیمان میں سے 141 نے اس بل کی حمایت نہیں کی، اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ قانونی سازی یونان میں قدرے متنازعہ بھی ہے۔

جمہوری احتساب: فیری کے مسافر کی موت کے بعد یونانی وزیر مستعفی

یونانی وزیر اعظم کیریاکوس مٹسوٹاکستصویر: Nikolay Doychinov/AFP/Getty Images

وزیر اعظم مٹسوٹاکس کا موقف

یونانی وزیر اعظم کیریاکوس مٹسوٹاکس کی اس قانون سازی کے دفاع میں دلیل یہ تھی کہ ان کی حکومت ان بیسیوں ہزار طلبا و طالبات کی یونان سے بیرون ملک روانگی کو روکنا چاہتی ہے، جو ہر سال اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دیگر، زیادہ تر مغربی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

ترک صدر یونان میں، حریف ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کا آغاز

مٹسوٹاکس کے مطابق ان کی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملکی نوجوانوں کے بیرون ملک حصول تعلیم کے لیے جانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ان مالیاتی اثرات کا تدارک بھی ہے، جس کے ذریعے ایک دہائی سے شدید مالیاتی بحران کے شکار ملک یونان کی اقتصادی بحالی کی کوششوں کو زیادہ نتیجہ خیز بنانا مقصود ہے۔

ساتھ ہی وزیر اعظم مٹسوٹاکس کا یہ کہنا بھی ہے کہ اس قانون سازی سے یونان کو یورپی یونین کے رکن دیگر ممالک کی تعلیمی پالسییوں سے ہم آہنگ بھی بنایا جا سکے گا، جہاں نجی غیر ملکی یونیورسٹیوں کو اپنی شاخیں قائم کرنے کی اجازت دیے جانے کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں صحت مند مسابقت کو فروغ ملا ہے۔

یونان میں تارکین وطن کے خلاف تشدد معمول بن گیا، ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز

اس قانون سازی سے قبل یونان میں طلبا و طالبات کئی ہفتوں تک اور جزوی طور پر پرتشدد احتجاجی مظاہرے کرتے رہے تھےتصویر: Angelos TZORTZINIS/AFP

یونان میں تعلیم کے لیے بجٹ کا حصہ تین سے چار فیصد تک

مٹسوٹاکس حکومت نے ملک میں نجی غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کی اجازت دینے سے متعلق جو قانون سازی کی ہے، وہ موجودہ حکومت کی طرف سے قانونی اصلاحات کے اس وسیع تر پیکج کا حصہ ہے، جس کے تحت منظور کیے گئے ایک دوسرے قانون کے باعث فروری میں اس یورپی ملک میں ہم جنس پسند افراد کی آپس میں شادیاں بھی ممکن ہو گئی تھیں۔

اب یونان کی سب سے بڑی بندرگاہ کا باس چین ہے

یونان اپنے سالانہ بجٹ کا تقریباﹰ تین سے چار فیصد تک حصہ تعلیم پر خرچ کرتا ہے، جو اس شعبے میں یورپی یونین کی اوسط شرح سے کم ہے۔

سربراہ حکومت مٹسوٹاکس کا، جو گزشتہ برس جون میں دوسری مدت کے لیے ملکی وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے، یہ بھی کہنا ہے کہ ایتھنز میں قومی پارلیمان نے اب جو نیا قانون منظور کیا ہے، اس کے تحت حکومت کی طرف سے سرکاری یونیورسٹیوں کو مہیا کیے جانے والے مالی وسائل میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

م م / ع ا (روئٹرز، اے ایف پی)

ترک لیرا کی قدر کم، بلغاریہ اور یونان کے شہریوں کی موج

02:08

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں