1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یونان کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے یورو زون کی کوششیں

4 اکتوبر 2011

یونان کی اقتصادیات بھاری حکومتی قرضے کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ ایتھنز حکومت مسلسل بجٹ کٹوتیوں اور کفایت شعاری کی پالیسی کی ترجیحات مرتب کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ یونان کو دیوالیہ پن کے خطرے کا احساس بھی ہے۔

لکسمبرگ کے وزیر اعظمتصویر: dapd

یونان کے وسیع قرضے کے حجم سے یورو زون گروپ کے استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔ پیر کے روز لکسمبرگ میں یونان کے مالیاتی بحران کو حل کرنے کے لیے یورو زون ممالک کے یورو گروپ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کے حوالے سے لکسمبرگ کے وزیر اعظم  Jean-Claude Juncker  نے واضح کیا کہ میٹنگ میں یونان کو یورو زون کو خیر باد کہنے کی کوئی تجویز موجود نہیں تھی اور کوئی ملک بھی یونان کے دیوالیہ ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

یونان کا مالی بحران بہت سنگین ہو چکا ہےتصویر: picture alliance/dpa

وزرائے خزانہ کے اجلاس میں اس بات کا بھی تعین نہیں ہو سکا کہ یونان کو بیل آؤٹ پیکج کی اگلی آٹھ ارب ڈالر کی قسط بھی جاری کی جائے گی یا نہیں۔ اس مناسبت سے تیرہ اکتوبر کو ایک اور اجلاس شیڈیول کر دیا گیا ہے۔ اس اگلے اجلاس میں قسط جاری کرنے کے بارے میں حتمی اور یقینی طور پر کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ یونانی حکومت کے مطابق بروقت قسط جاری نہ کی گئی تو وسط اکتوبر میں حکومت کے زیر استعمال کیش ختم ہو جائے گا۔ یونان کی پارلیمنٹ سن 2012 کے بجٹ کی منظوری ماہِ نومبر میں دے گی۔

 لکسمبرگ کے وزیر اعظم Juncker نے اس امید کا اظہار کیا کہ مالی قرضے کی واپسی کے تبدیل شدہ شیڈیول کے بعد یونان مالی ذمہ داریوں کو نبھانے کا اہل ہو سکے گا اور اسے دیوالیہ پن سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ کولیٹرل کی صورت میں یورو زون کی اقوام کو رقم کی واپسی بڑی شرح سود کے بغیر ہونے کا قوی امکان ہے۔

یونانی وزیر اعظم جارج پاپاندریوتصویر: dapd

لکسمبرگ کے اجلاس میں فن لینڈ کے وزیر خزانہ کی پیش کردہ قرارداد پر تمام وزرائے خزانہ متفق ہیں کہ یونانی قرضے کے بڑے حجم کو یورو زون کے ممالک گروی رکھ کر یونان کے لیے دوسرے مالیاتی پیکج کی منظوری کی راہ ہموار کریں۔ فن لینڈ کے وزیر خزانہ کے مطابق یونان کا مالی بحران یورو زون سے کو لیٹرل کی امید رکھتا ہے۔ اگر تمام اقوام اس کی درخواست کر دیں تو یونان کے لیے صورت حال بہتر ہو سکتی ہے۔

یونان کے مالی بحران کے تناظر میں عالمی مالی منڈیوں میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ منگل کے روز آسٹریلیا کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔ گزشتہ روز یورو کرنسی کی قدر امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں اس سال سب سے کم سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ:  عابد حسین  ⁄  خبر رساں ادارے

ادارت:  حماد کیانی

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں