1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یونان کے لئے ممکنہ یورپی امدادی پیکیج پیر کو

13 مارچ 2010

برطانوی اخبار گارڈین نے ایک سینیئر یورپی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورو زون کے وزرائے خزانہ اگلے ہفتے ہونے والے ایک اجلاس میں کئی بلین یورو کے ایک امدادی پیکیج کے ذریعے یونان کی امداد پر رضامند ہوجائیں گے۔

تصویر: AP Graphics

یورو زون میں شامل ملکوں کا گروپ طویل المدتی بنیادوں پر یونان جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے یورپی مالیاتی پیکیج کی تیاری کے بھی قریب پہنچ چکا ہے۔

یونانی وزیراعظم پاپاندریوتصویر: AP

اس سے قبل یونان نے 4.8 بلین یورو کے ایک بچتی منصوبے کے اعلان کے بعد یورپی یونین سے اپنے قومی بجٹ میں خسارے سے چھٹکارے کے لئے امداد کی اپیل کی تھی۔ گارڈین کے مطابق یورو زون میں شامل 16 ممالک ایک نئے نظام پر متفق ہو چکے ہیں، جس کے تحت اگر یونان اپنی مدد آپ کے تحت اس صوتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوتا دکھائی نہ دیا تو باہمی حصے داری کی بنیاد پر یونان کو امدادی سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق یہ امدادی رقوم ایتھنز کو رواں مالی سال کے لئے درکار سرمایے کے نصف حصے یعنی 22 بلین یورو تک ہوسکتی ہیں۔

جرمن پریس ایجنسی ڈی پی اے سے بات چیت میں تاہم یورو زون کے حکام نے کہا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یونان میں حکومتی بچتی بجٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیںتصویر: AP

’’حقیقت یہ ہے کہ یونان نے ایک بہت قابل ذکر بچتی پیکیج متعارف کروایا ہے، جس سے یورپی یونین کو اشارہ ملا ہے کہ اب کچھ کیا جانا چاہئے۔ تاہم پیر کے روز یورپی وزرائے خزانہ کے اجلاس سے قبل اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔‘‘

یورپی یونین کے وزرائے خزانہ پیر کے روز برسلز میں یونان کی معاشی اور مالیاتی صورتحال کے حوالے سے ایک اجلاس کے لئے جمع ہو رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر اس اجلاس میں یونان کی جانب سے بچتی پیکیج کی توثیق کے ساتھ ساتھ امدادی منصوبے کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں