1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یوکرین:خارکیف پر بمباری جاری، زیلنسکی کی مزید امداد کی اپیل

8 اپریل 2024

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کییف کی دفاعی صلاحیتیں ''کافی‘‘ نہیں ہیں۔ ادھر روس نے یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف پرحملے تیز کردیے ہیں۔

زیلنسکی
زیلنسکی نے کہا کہ اگر کانگریس یوکرین کی مدد نہیں کرتی تو یوکرین جنگ ہار جائے گاتصویر: Vadim Ghirda/picture alliance / ASSOCIATED PRESS

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے اتحادیوں کواس کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہیے اور مناسب فضائی دفاع فراہم کرنا چاہیے کیونکہ کییف کئی محاذ پر روسی فورسز کا مقابلہ کر رہا ہے۔

اتوار کی رات کو اپنے معمول کے خطاب کے دوران زیلنسکی نے کہا کہ دنیا کو یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر، جو کہ اس وقت حملوں اور بم دھماکوں کا نشانہ بنا ہوا ہے، کے درد کو سمجھنا ہی چاہیے۔

یوکرین: پیٹریاٹ میزائیلوں کا مطالبہ اور امریکہ کی یقین دہانی

نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری، یوکرین کی امداد پر غور وخوض

زیلنسکی نے کہا،''یہ بالکل واضح ہے کہ یوکرین میں ہماری موجودہ فضا ئی دفاعی صلاحیتیں کافی نہیں ہیں اور یہ ہمار ے شراکت داروں کے سامنے واضح ہے۔ انہوں نے کہا،''دنیا کو آخر کار اس تکلیف کے بارے میں سننا ہی ہوگا جو روسی دہشت گردخارکیف کو پہنچارہے ہیں۔‘‘

روس نے یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف پرحملے تیز کردیے ہیںتصویر: Vesa Moilanen/Lehtikuva/dpa/picture alliance

زیلنسکی کا روس سے جنگ ہارنے کا انتباہ

اس سے قبل اتوار کو صدر زیلنسکی نے ایک ویڈیو میٹنگ کے دوران متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکی کانگریس نے ایک بڑے فوجی امداد ی پیکج کی منظوری نہیں دی تو کییف جنگ ہار جائے گا۔ یہ امداد ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے مخالفت کے سبب مہینوں سے زیرالتوا ہے۔

زیلنسکی نے ایک ویڈیو میٹنگ کے دوران کہا کہ کانگریس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ اگر کانگریس یوکرین کی مدد نہیں کرتی تو یوکرین جنگ ہار جائے گا۔

روسی حملے، یوکرینی توانائی کے ڈھانچے کو اربوں کا نقصان

روس چاہتا ہے کہ یوکرین جنگ جلد ختم ہو، ولادیمیر پوٹن

زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کے لیے امداد کے بغیر''رہنا ‘‘ یا ''زندہ رہنا‘‘مشکل ہو گا۔ اگر یوکرین جنگ ہارتا ہے تو دوسری ریاستوں پر بھی حملہ کیا جائے گا۔

زیلنسکی نے یہ اپیل اس وقت کی جب ماسکو نے اگلے محاذ پر واقع شہر چاسیف یار پر حملے تیز کردیے ہیں۔ یوکرین کی فوج نے اس لڑائی کو  ''مشکل ‘‘ اور''شدید‘‘ قرار دیا۔ یہ شہر یوکرینی فوج کے لیے ریل اور رسد کا ایک اہم مرکز ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روس نے اتوار کی رات کو یوکرین کے جنوبی اور مشرقی شہروں پر ڈرونز کے دو درجن سے زائد حملے کیے۔ ان حملوں میں اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری طرف یوکرینی فضائیہ نے ایرانی ساخت کے سترہ ڈرونز کو تباہ کردینے کا دعویٰ کیا ہے۔

دریں اثناء بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)نے ڈرون حملے میں یوکرین میں زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نقصان پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماسکو اور کییف نے اس حملے کے  سلسلے میں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

نیپالی نوجوان روسی فوج میں کیوں بھرتی ہو رہے ہیں؟

03:56

This browser does not support the video element.

ج ا/  ک م   (اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں