1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

یوکرینی فضائی دفاعی نظام ، روسی ڈرون حملے ناکام

31 دسمبر 2022

یوکرینی فضائی دفاعی نظام نے روسی فورسز کی جانب سے دارالحکومت کییف اور یوکرین کے مشرق میں ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

Ukraine Kiew russische Raketenangriffe
تصویر: Vladyslav Sodel/REUTERS

کییف کے خطے کے عسکری گورنر اولیکسی کُولیبا نے سوشل میڈیا چینل ٹیلی گرام پر بتایا کہ یوکرینی فضائی دفاعی نظام نے کییف، اس کے نواحی علاقے اور ملک کے مشرقی حصے میںروسی ڈرونز کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ دوسری جانب یوکرینی صدر نے ملکی فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

جرمن چانسلر نے سال نو کے موقع پر اپنے خطاب میں اتحاد پر زور دیا ہے

روس یوکرین میں فوجی شکست کی طرف بڑھتا ہوا، جرمن نائب چانسلر

کولیبا نے بتایا کہ طیارہ شکن میزائلوں کے ذریعے پانچ ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں ایک انتظامی عمارت جزوی طور پر تباہ ہوئی جب کہ ایک رہائشی عمارت کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔ اس دوران کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ڈرونز کے ساتھ حملوں اور میزائلوں کے بوچھاڑ

روس کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے یوکرین کے بنیادی شہری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، وہ بھی ایک ایسے وقت پر جب یوکرین میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ہے اور لاکھوں یوکرینی شہری بجلی، پانی اور ہیٹنگ سے محروم ہیں۔

جمعرات کے روز روس کی جانب سے یوکرین میں متعدد مقامات پر درجنوں میزائل داغے گیے۔ گزشتہ روز بھی روسی ڈرونز نے دارالحکومت کییف پر صبح دو بجے حملے کی کوشش کی تھی، تام اس دوران یوکرینی فضائی دفاعی نظام نے یہ کارروائی ناکام بنا دی تھی۔

فضائی دفاعی نظام میں بہتری

جمعے کے روز یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملکی فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ''آنے والے سال میں یوکرین کا فضائی دفاعی نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس اقدام سے ممکن ہے یوکرین کا فضائی دفاعی نظام یورپ کے تمام ممالک سے بہتر ہو جائے۔  ''یہ نہ صرف ہمارے ملک کے لیےسلامتی اور تحفظ کی ضمانتہو گا، بلکہ پورے براعظم کے لیے بھی۔‘‘

حالیہ کچھ عرصے میں یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے روسی میزائلوں اور ڈرونز کی بڑی تعداد کو فضا میں ہی تباہ کیا ہے، تاہم جس شدت کے ساتھ روسی حملے جاری ہیں، ایسے میں یوکرینی دفاع میں بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

کییف میں سائرن

رواں برس فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تکیوکرین میں فضائی حملے سے انتباہ کے سائرن چھ سو اڑتیس مرتبہ بجائے جا چکے ہی، جب کہ وہاں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کا دورانہ چھ سو چورانوے گھنٹوں تک پھیل چکا ہے۔ کییف کی عسکری انتظامیہ کے سربراہ سیرہئی پوپکو کے مطابق، ''عملی طور پر یہ وقت انتیس دن بنتا ہے، یعنی تقریباﹰ ایک پورا مہینہ کییف کے لوگوں نے شیلٹرز اور مورچوں میں گزار دیا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر کییف پر باون فضائی حملے ہوئے جن کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت ایک سو بیس افراد ہلاک جب کہ تقریباﹰ پانچ سو زخمی ہوئے۔

جنگ سے وقفہ، یوکرین میں کرسمس کی بے قرار خوشیاں

04:02

This browser does not support the video element.

پوپکو کا کہنا تھا کہ سن دو ہزار بائیس کییف کی حالیہ تاریخ کا بدترین سال تھا۔ انہوں نے کہا، ''کییف نے روس کی زمینی فوج کا حملہ پسپا کیا تو روس نے آسمان سے نسل کشی شروع کر دی۔‘‘

ع ت /  م م (ڈی پی اے، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں