1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

یوکرینی مہاجرین جرمنی میں طویل المدتی قیام کے خواہاں

15 جولائی 2023

یوکرین تنازعے کے باعث اپنا ملک چھوڑ کر جرمنی پہنچنے والے زیادہ تر یوکرینی باشندے جرمنی میں طویل المدتی قیام کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

Polen | Ukrainische Flüchtlinge
تصویر: Hesther Ng/ZUMA/picture alliance

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین سے جرمنی پہنچنے والے مہاجرین میں سے دو تہائی یا تو جرمن زبان سیکھنے میں مصروف ہیں یا جرمن لینگوئج کورس مکمل کر چکے ہیں۔ جرمنی کے ڈی آئی ڈبلیو برلن انسٹیٹوٹ، وفاقی وزارت برائے ترک وطن اور مہاجرت اور وفاقی انسٹیٹیوٹ برائے تحقیقِ آبادی کے ایک مشترکہ سروے میں سات ہزار یوکرینی باشندوں کی رائے لی گئی۔

جرمنی میں پناہ کے درخواست دہندہ روسیوں کی تعداد میں واضح اضافہ

فیکٹ چیک: یوکرینی مہاجرین کے بارے میں جھوٹی کہانیاں کیسے پھیلائی جاتی ہیں؟

بتایا گیا ہے کہ اس مطالعے میں شامل دو تہائی یوکرینی باشندے یا تو اپنا جرمن لینگوئج کورس مکمل کر چکے تھے یا اس وقت زبان سیکھ رہے تھے۔ اس سروے کے مطابق ایسے یوکرینی باشندے جن کے پارٹنرز یوکرین ہی میں رہ گئے ہیں، وہ اپنے وطن واپس جانے کے زیادہ خواہش مند تھے۔

اس سروے کے مطابق 18 فیصد یوکرینی باشندے جرمنی میں ملازمت تلاش کر چکے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سروے سے ایک فیصد زائد بنتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سروے کے لیے یوکرینی باشندوں کی رائے رواں برس جنوری سے مارچ کے دوران لی گئی۔

لیٹویا میں یوکرینی فوج کے لیے ڈرونز کی تیاری

03:01

This browser does not support the video element.

یہ بات اہم ہے کہ یوکرینی تنازعے کے آغاز سے اب تک قریب ایک ملین یوکرینی باشندے جرمنی پہنچ چکے ہیں۔ اس سروے کے مطابق زیادہ تر یوکرینی باشندے اب جرمنی میں اپنی پرائیوٹ رہائش کا انتظام کر چکے ہیں۔

ع ت، ا ب ا (روئٹرز، اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں