1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

یوکرین نے روسی فضائی حملے ناکام بنا دیے

9 جون 2023

یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے روسی فورسز کے چار کروز میزائلز اور دس ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔ ادھر روسی فوج نے کہا ہے کہ یوکرین کے ژاپوریژیا ریجن میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

Russland Woronesch | Zerstörtes Wohngebäude nach Drohnen Absturz
تصویر: Yevgeny Sudakov/TASS/IMAGO

یوکرین کی فوج نے جمعے کے دن بتایا ہے کہ گزشتہ رات روسی فورسز نے ایک مرتبہ پھر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یوکرینی فورسز نے چار کروز میزائلوں اور دس ڈرون طیاروں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

کییف حکومت نے بتایا ہے کہ اس تازہ کارروائی میں روسی فضائیہ نے مجموعی طور پر سولہ ڈرون حملے اور چھ کروز میزائلز فائر کیے۔ ان حملوں کے نتیجے میں آٹھ یوکرینی شہری زخمی ہو گئے۔

یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ دو دونوں کے دوران  روسی حملوں کے باوجود یوکرینی دارالحکومت کییف میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ تازہ روسی فضائی حملوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کییف میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔

روس نے چوبیس فروری سن دو ہزار بائیس کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس جنگ کو پندرہ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی یوکرینی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ اس جنگ میں مغربی اتحادی ممالک یوکرینی فورسز کو مدد بھی فراہم کر رہے ہیں۔

ایف سولہ جنگی طیارے یوکرین کو دیے جا سکتے ہیں

02:11

This browser does not support the video element.

روسی فوج کی پریشانی

روس کی طرف سے بھرپور کوشش کے باوجود بظاہر ماسکو حکومت اس جنگ میں اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہی رہی ہے۔ روسی فورسز کئی محاذوں پر یوکرینی فوج کے مد مقابل ہے۔ بالخصوص مشرقی یوکرینی علاقوں میں روسی سپاہی پیش قدمی کر چکے ہیں لیکن کئی مقامات پر روسی فوج کو یوکرین کی طرف سے جوابی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

ادھر روسی فوج نے کہا ہے کہ یوکرین کے ژاپوریژیا ریجن میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اس جنوبی علاقے میں بھی یوکرینی فورسز جوابی کارروائیاں کر رہی ہیں لیکن روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات اس محاذ پر یوکرینی فورسز کے حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا۔

رواں ہفدتے کے دوران یوکرینی فورسز اس محاذ پر روسی سپاہیوں پر متعدد جوابی حملے کر چکی ہیں لیکن ماسکو حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان سب حملوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ روس کے جنوبی شہر وورونش میں ایک ڈورن حملہ کیا گیا ہے۔ ایک رہائشی علاقے میں کیے گئے اس مبینہ حملے میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں روسی دارالحکومت ماسکو سمیت متعدد شہروں پر ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔ روسی حکام الزام عائد کر رہے ہیں کہ یوکرین بغیر پائلٹ کے ان طیاروں کی مدد سے روسی شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ع ب/ ک م (خبررساں ادارے)

یوکرینی فوج ’اربن وار فیئر مشقیں‘ کیوں کر رہی ہے؟

04:44

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں