1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستاٹلی

یوکرین کی مدد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اطالوی وزیراعظم

7 ستمبر 2024

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اٹلی یوکرین کی حمایت اور امداد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تازہ یوکرینی پیش قدمی ظاہر کرتی ہے کہ روس جارحیت کے خلاف مغربی ممالک کا ردعمل درست فیصلہ تھا۔

شمالی اٹلی میں میلونی اور زیلنسکی کی ملاقات کا منظر
میلونی نے زیلنسکی سے ملاقات کیتصویر: UKRAINIAN PRESIDENTIAL PRESS SERVICE/AFP

شمالی اٹلی میں جاری سالانہ TEHA بزنس فورم کے حاشیے پر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم میلونی نے کہا کہ یوکرین کی مدد کا فیصلہ اولین ترجیح ہے اور یہ قومی سلامتی کے لیے کلیدی ہے۔

یوکرین طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کا خواہاں

روس کا کلیدی جنگی ہدف اب ڈونباس کے خطے پر قبضہ، صدر پوٹن

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا، ''میرے خیال میںچین اور بھارت کو اس تنازعے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ تنازعہ یوکرین کو تنہا چھوڑ دینے سے کبھی حل نہیں ہو گا۔‘‘

میلونی جرمن چانسلر اولاف شولس اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان کے ساتھتصویر: Geert Vanden Wijngaert/AP/picture alliance

زیلنسکی نے اس موقع پر روسی جارحیت کے خلاف جاری لڑائی میں مغربی ممالک سےمزید ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ اٹلی یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے۔

اٹلی روانگی سے قبل زیلنسکی نے جرمنی میں قائم امریکی ایئربیس رام شٹائن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کیے جائیں۔ اس موقع پر امریکہ کی جانب سے یوکرین کے لیے ڈھائی سو ملین ڈالر کی نئی عسکری مدد کا اعلان کیا گیا۔

ع ت/ا ب ا (روئٹرز، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں